میرے دیس کی بیٹی کیا جانے

Posted on at


خواتین آبادی کا نصف حصہ بلکہ اس سے بھی زیادہ ہے۔ لہذاٰ جب تک خواتین اقتصادیات میں حصہ نہیں ڈالیں گی معیشت مظبوط نہیں ہو گی۔ آبادی کے اس نصف حصے یعنی عورتوں کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا چاہیئے۔ اسی ماحول کی بدولت خواتین سرکاری و غیر سرکاری دفاتر اور کاروباری حلقوں میں خواتین کی ۳۳ فیصد نمائندگی دی جا رہی ہے۔ جو کہ دنیا میں کسی بھی ملک کے تناسب سے زیادہ ہے۔ عورتوں کے حقوق اور اسکی اقتصادی آزادی کے نعرے سے متاثر افراد اسکو زیر غور رکھیں کہ اس نظام نے عورت کو گھر سے نکالنے یا ووٹ کا حق دیا۔

۷۰­ سے ۸۰ سال سے زیادہ عرصہ نہیں گزرا لیکن وہ دیکھ سکتے ہیں کہ دفاتر اور بازاروں میں خوار کر کے انہوں نے عورتوں کی خیر خواہی کی ہے۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی غیر مسلم چیف ایگزیکٹیو آفیسر سی ای او سے متاثر لوگ یہ بتائیں کہ اللہ کہ نبی نے کتنے تجارتی قافلے خواتین کی سرکردگی میں روانہ کیئے اور کتنے کاروبار خواتین کو دئیے۔ امریکی خواتین کمانڈوز سے متاثر یہ مت بھولیں کہ انکے اپنے سروے کہ مطابق ۶۰ سے ۷۰ فیصد خواتین اپنی مرضی سے یا اپنی مرضی کے خلاف اپنی عزت سے ہاتھ دھو چکی ہے۔

خود خواتین اور دنیاوی کاروبار کرنے والوں کو چاہیئےکہ وہ ان پر ظلم نہ کریں۔ انکے ذمے جو کام ہے۔ صرف اسکا ان سے مطالبہ کریں۔ گھر کی ذمہ داری اور بچوں کی تربیت سے چشم پوشی کرنے والی چند سکوں کی خاطر جیسی معاشرے کی بنیاد کو پس پشت ڈالنا چاہتی ہیں۔ ہم نے دنیاوی ڈگری کو بہت اہم بنا لیا ہے اور اسکی پوجا کرنے لگے ہیں۔ یہ دور مسابقت کا ہے سب لوگ بھاگ دوڑ کر رہے ہیں۔ اس میں خواتین بھی شامل ہیںاور انہیں بھی موقع فراہم کرو۔ کیوں نہ وہ بھی انجینئر، سی اے، ایم بی اے اور ایگزیکٹیو آفیسر وغیرہ بنیں۔ وہ اپنی طبعی ساخت اور فطری لگن کی وجہ سے پڑھائی پر مردوں پر سبقت لے جا سکتی ہے۔

بحث اس بات کی نہیں کہ عورت اچھا گریڈ لے سکتی ہے یا نہیں وہ مردوں کی طرح کام کر سکتی ہے یا نہیں۔ وہ دفتر میں مرد کی کرسی پر بیٹھ سکتی ہے یا نہیں۔ وہ کسی بھی مرد کی طرح مشین بنا، یا چلا سکتی ہے یا نہیں۔ انہیں ڈرنا چاہیئے کہ وہ یورپ و امریکہ کی خواتین کی طرح کسی اپارٹمنٹ میں حسرت و بے عزتی کی زندگی گزارنے کی کوشش کیوں کر رہی ہے۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160