عبادات اور اخلاقیات

Posted on at


ہمارا دین اسلام ہے ہم الله کے فضل کے ساتھ مسلمان ہیں اس میں بہت بڑھی فضیلت ہے لیکن کیا ہم اس کو سمجھتے بھی ہیں کہ ہمارا دین ہے کیا یہ ہمیں کیا سبق دیتا ہے ہمیں کیا سکھاتا ہے ؟ یہ چیز سب سے اہم ہے کے اسے جاننا اسے سمجھنا کیوں کے اس کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے .



ہمارے دین میں جب ہم کلمہ پڑھ لیتے ہیں تو اس کے بعد سب سے پہلا فرض ہم پے یہ آ جاتا ہے کہ ہم نے ایک الله کی بندگی کرنی ہے اسے ہی اپنا رب ماننا ہے اس کے بغیر کسی کو اس کے ساتھ شریک نہیں بنانا اس کے بعد ہم نے اس کی ہی عبادت کرنی ہے عبادات بہت سی اقسام کی ہیں جیسا کے نماز ، روزہ ، حج لیکن ان سب میں بھی سب سے پہلے ہمیں نماز کا حکم ہے اور اسی کے بارے میں ہم سے سوال کے جایں گے


اس کے بعد یہ آتا ہے کے اخلاقیات کے بارے میں ہمارا دین اسلام کیا کہتا ہے چلو ہم نے اپنی عبادات تو مکمل کر لی ہم ہر روز ہی نماز پڑھتے ہیں پھر جب رمضان آتا ہے روزے بھی رکھتے ہیں لیکن اخلاقیات کے بارے میں ہم کیسے ہیں یعنی کے ہمارا دوسرے مسلمان بھائیوں کے ساتھ لیں دیں ان سے بات چیت کیسی ہے



اسلام میں اخلاقیات پر بہت زور دیا گیا ہے کیوں کہ عبادات اور اخلاقیات ایک ساتھ ہی ہیں یہ دونو الگ نہیں ہیں ہمارا لوگوں سے ملنا جلنا ان سے بات کرنا ان سب کے بارے میں اسلام میں مکمل بتایا گیا ہے . اخلاقیات میں جو افضل ہوتا ہے وہی شخص کا ایمان مضبوط ہے اور جو شخص اس میں ٹھیک نہیں ہے یعنی اس کی اخلاقیات تو اس کی عبادات بھی کسی کام کی نہیں ہے .




About the author

SaimFillmannex

i am umair and interested about lab work. and also do the job as a writer on film annex.

Subscribe 0
160