اپنے بالوں کی حفاظت کیجیے اس سے آپ پرکشش نظر آئیں گے(حصہ دوم)

Posted on at


 

بالوں کا ایک اور اہم مسئلہ خشک اور دومنہ والے بال ہیں یہ بے رونق اور بد رنگ دکھائی دیتے ہیں اس لیے اس قسم کے بال رکھنے والے لوگ عموما سر پر تیل لگا کر رکھتے ہیں تا کہ ان کے بالوں میں چمک نظر آئے لیکن صرف تیل لگا کر بالوں کی خشکی سے نجات حصال کرنا ممکن نہیں اس طرح کے بالوں کو چمک دار بنانے کے لیے ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے یہ مسئلہ گھر پر بھی حل کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے لیے محنت درکار ہوتی ہے ایسے لوگ جن کے بال دومنہ والے اورخشک ہیں وہ سر دھونے کے لیے بے بی شیمپو کا استعمال کریں

ایسے بالوں پر تیل لگاتے ہوئے اس بات کو ہمیشہ ذہن  میں رکھیں کہ تیل کی چکنائی سے آپ کے بال چکنے نہیں ہوتے بلکہ جڑوں میں تیل کی مدد سے کی جانے والی مالش آپ کے جلد کے ان غدودں کو کام کرنے پر مجبور کردیتی ہے جو چکنائی پیدا کرتے ہیں اگر کیلے کے گودے مین بادام کا تیل ملا کر لیپ بنا لیں اور سر پر ماسک کے طور پر لگائیں تو بالوں کی خشکی کا ممکنہ حد تک خاتمہ ہو سکتا ہے

بالوں کے رنگ کی تبدیلی میں بھی ایک اہم مسئلہ ہے سیاہ بالون میں جب سفیدی ظاہر ہوتی ہے تو لوگ اس سفیدی کو چھپانے کے لیے سیاہ یا گہرا بروان رنک استعمال کرتے ہیں آجکل ان ہیر کلر میں بھی ایسے کیمیکل استعمال ہو رہے ہیں جو بالون کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں اس لیے اچھی کمپنی کے ہیر کلر کا استعمال کریں۔۔



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160