اقلیتوں کے حقوق

Posted on at


اسلام وہ واحد مذہب ہے جو مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کی بھی بات کرتا ہے . کیوں کہ جہاں پر انصاف نہیں ہو گا وہاں پر کچھ بھی نہیں ہو گا . اس لئے اسلام نے اس بات پر بھی بہت زور دیا ہے کے جہاں پر بھی مسلمان اکثریت میں ہیں وہاں پر ایسا نہ ہو کے اقلیت مذھب کے لوگوں پر ظلم اور جبر کیا جائے . بلکہ اسلام ہمیں اس بات کی تلقین کرتا ہے کہ جہاں پر ایسے لوگ ہیں ان کے حقوق کا خاص خیال رکھا جائے انھیں اپنے طریقے سے زندگی گزرنے کا مکمل اختیار ہونا چاہیے


.


اسی طرح اگر ہم پاکستان کی بات کریں تو یہاں پر بھی اسلامی قانون نافذ ہے جس کی بدولت یہاں بھی اقلیتوں کے حقوق کی خاص حفاظت کی جاتی ہے انھیں کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں دی جاتی. انھیں اپنے مذہب کے مطابق اپنی زندگی گزرنے کا مکمل اختیار ہے



.


ہمارے ملک میں جہاں ہر طرف مسلمان آباد ہے وہیں پر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اسلام سے باہر ہیں جن میں ہندو اور عیسائی بھی ہیں ایسے لوگوں کے لئے ہمارے ملک کی سر زمین تانگ نہیں کیوں کہ انھیں اپنے طور پر جینے کی مکمل آزادی ہے کوئی بھی انھیں نہ تو پریشن کرتا ہے نہ ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ کھڑی کرتا ہے . اس سے اچھا دین اور کیا ہو گا جو اپنے لوگوں کے ساتھ غیر مذہب کی بھی حفاظت کی ذمداری لیتا ہو


.



About the author

160