حضرت موسیٰ (علیہ اسلام) (حصہ سوئم

Posted on at




حضرت موسیٰ (علیہ اسلام) (حصہ سوئم


 


کلثوم بھاگی بھاگی اپنی والدہ کے پاس آئین اور ان کو سارا ماجرا سنایا اور  ساتھ چلنے کو کہا ماں خوشی خوشی اپنے بیٹے کو دودھ پلانے چل پڑیں اور حضرت موسیٰ کو دودھ پلایا تو حضرت موسیٰ نے دودھ پینا شروع کر دیا، یہ دیکھ کر حضرت آسیہ بہت خوش ہوئیں اور حضرت موسیٰ کی والدہ کو حضرت موسیٰ کو دودھ پلانے پر معمور کر دیا اور ان کو ایک اشرفی روزانہ کی اجرت دینا شروع کر دیا.

حضرت موسیٰ کا نام حضرت آسیہ نے موسیٰ رکھا جس کا مطلب ہے "نجات دینے والا".

حضرت موسیٰ تیس سال تک  فرعون کا لباس پہنتے اور اس کی سواری میں سوار ہوتے رہے اور اسی عرصے میں حضرت موسیٰ فرعون کے بیٹے کے نام سے مشور بھی رہے

حضرت موسیٰ مصر چھوڑ کر مدین چلے گۓ، جہاں انہوں نے اپنے لیے روزگار تلاش کرنا شروع کر دیا حضرت موسیٰ کے ملاقات اتفاقنأ کچھ لڑکیوں سی ہوئی اور حضرت موسیٰ نے ان کے مدد کی وہ حضرت موسیٰ کی شرافت اور ایمانداری سے بہت متاثر ہوئیں اور حضرت موسیٰ کو اپنے بوھڑے باپ کے پاس لے گئیں.

یہ بوھڑے شخص  الله کی نبی حضرت شعیب تھے اور حضرت شعیب نے حضرت موسیٰ کو کہا کہ اگر آپ میری بکریاں چرائیں گۓ تو میں آپ کو اس کی اجرت دوں گا، حضرت موسیٰ راضی ہو گۓ اور حضرت موسیٰ نے بکریاں چرانا شروع کر دیا.

جب کچھ عرصہ حضرت موسیٰ نے حضرت شعیب کی بکریاں چرائیں تو حضرت شعیب ان کو دیکھتے رہے اور ان کے کردار اور ایمانداری کے اتنے قائل ہو گۓ کے ان کو اپنی بیٹی جن کہ نام "صفورہ" تھا کا رشتہ دے دیا اور ان کو اپنا داماد بنا لیا.


حضرت موسیٰ کو حضرت شعیب نے ایک عصاء عطا کیا جو پشت در پشت حضرت شعیب کے پاس پہنچا تھا ( یہ  عصاء حضرت آدم جنّت سے اپنے ساتھ لے تھے) حضرت موسیٰ اس عصاء سے بکریوں کو ہانکتے اور ان کے لیے درخت سے پتے جھاڑتے تھے. حضرت موسیٰ جس کنوے سے پانی بکریوں کو پلاتے وہ آج بھی موجود ہے.

(اختتام حصہ سوئم)



About the author

160