!.....روٹھنا ،منا نا

Posted on at


!......روٹھنا ،منا نا

 

 

 


آج میں بات کرنے جا رہی ہوں روٹھنے منانے کی زندگی میں انسان کے پاس بہت سے رشتے ہوتےہیں بہت سے روپ میں اور جہاں رشتے ہونگیں وہاں روٹھنا منانا بھی چلتا رہے گا کچھ کے ہوتے ہیں اورکچھ رشتے احساس کے میرے تو خیال سے احساس کے رشتے خون کے رشتوں سے کہیں زیادہ مظبوط اور قیمتی ہوتے ہیں کیونکہ جن رشتوں میں احساس نہ ہو وہ چاہے خون کے ہی کیوں نہ ہوں بہت کچے ہوتے ہیں اور بہت جلد ٹوٹ بھی جاتے ہیں کہا جاتا ہے دنیا کی مہنگی ترین چیز احساس ہے جو کہ ہر انسان کے پاس نہیں ہوتی ہے اور اس بات میں ذرا برابر شک بھی نہیں ہے

 

 

 

 

 

جب انسان کے پاس رشتے ہوتے ہیں تو ظاہر ہے وہاں روٹھنا ماننا بھی ہوگا کیونکہ اکثر اوقات رشتوں میں بھی کسی نہ کسی بات کو لے کر گرمی سردی ہو ہی جاتی ہے چاہے وہ رشتہ ماں ، باپ ،بہن ،بھائی ،میاں ،بیوی ،اور دوست کا ہی کیوں نہ ہو رانجھشیں اور غلط فہمیاں اکثر رشتوں میں پیدا ہو ہی جاتیں ہیں ہم انپے خون کے رشتوں مطلب اپنے ماں باپ بہن بھائی یا کسی بھی رشتہ دار سے اگر کبھی ناراض ہو بھی جایئں تو یہ سوچ کر پھر سے راضی ہو جاتے ہیں کہ ہمارا اس سے خون کا رشتہ ہے مگر اس کے بر عکس اگر ہم ہمارے دوست سے یا ہمارا دوست ہم سے ناراض ہو جاۓ تو ہم اتنی بھی زحمت نہیں کرتے کہ ہم اپنے روٹھے ہوئے دوست کو منا لیں شائد یہی سوچ کر کہ ہمارا کونسا اسکے ساتھ خون کا رشتہ ہے

 

 

 

مگر ہم یہ نہیں دیکھتے کہ ہمارے اس دوست کے جذبات اور احساسات کتنے سچے ہیں اور وہ ہمارا کتنا خیر خواہ اور سچا دوست ہے ہمیں سب رشتے بنے بناے ملتے ہیں مگر دوستی کا رشتہ ہم خود بناتے ہیں اور اگر پھر بھی ہم اس رشتے کی قدر نہ کریں تو بہت دکھ اور افسوس کی بات ہے آج میں میرے ایک دوست کا مختصر سا قصّہ بیان کرنا چاہوں گی میرا ایک دوست تھا بلکے وہ ابھی بھی میرے لئے دوست ہی ہے مگر میں اب اسکی دوست نہیں اس کی دوستی کی وجہ سے میری زندگی میں بہت سی اچھی تبدیلیاں ہوئی تھیں اور مجھے میری زندگی واقع زندگی لگنے لگ گئی تھی اور میں بہت خوش بھی رهنے لگ گئی تھی کیونکہ زندگی میں اچھے لوگ اور دوست ہونا بھی االله کی بہت بڑی نعمت ہوتی ہے

 

 

 

مگر پھر اچانک میرا وہ دوست مجھ سے ناراض ہو گیا اور وہ مجھے ایک ایسے مقام پر لا کر چھوڑ گیا جہاں مجھے اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی کیا میری جگہ اگر اسکے کوئی خون کا رشتہ ہوتا تو کیا وہ پھربھی میرے ساتھ ایسا کرتا یا پھر اس نے مجھے کبھی دوست ما نا ہی نہیں تھا مگر میرے لئے وہ بہت خاص اور بہت پیارا دوست تھا دوست تو اسے زندگی میں اور بھی بہت سے مل جایئں گیں مگر سچے اور پیار کرنے والے دوست بہت ہی کم ملتے ہیں اور ہمیں اپنے دوستوں اور سچے رشتوں کی بہت قدر کرنی چاہئے اور اگر زندگی میں ہم سے ہمارے پیارے دوست روٹھ جایئں تو ہمیں فورا انھے منا لینا چاہئے یہ نہ ہو کہ ہم اپنے غصے اور غلط فہمیوں کی وجہ سے اپنا سچا اور مخلص دوست کھو دیں زندگی کا سفر بہت ہی مختصر ہے اور پتہ بھی نہیں چلتا کہ انے والے پل میں کیا سے کیا ہو جاۓ تو ہمیں اس چاہئے کہ ہم اپنے روٹھے ہوئے پیاروں کو منا لیں

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 

 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160