پاکستان کا مستقبل کیا ہو گا ؟

Posted on at


میں نے اپنی ٢٢ سال کی زندگی گزر دی اپنے اس ملک میں اپنا بچپن اور اب آہستہ آہستہ جوانی بھی گزر رہی ہے اور ایک دن یہ بھی گزر جائے گی لیکن مجھے اپنے ملک کی اس کی سیاست کی اس کے اقتدار والوں کی کبھی سمجھ نہیں آی کہ یہ کیا چاھتے ہیں ہم سے پاکستان سے اس کی عوام سے . حالات دن با دن اس قدر خراب ہوتے چلے جا رہے ہیں کہ اس ملک میں اب اپنی زندگی گزرنا بھی مشکل لگ رہا ہے . میں تو یہ سوچتا ہوں کے ہم نے تو چلو گزر دی جیسے بھی اپنی کچھ نہ کچھ زندگی اور باقی بھی گزر جائے گی لیکن کیا ہو گا ہماری آنے والی نسل کا کیا ہم چین سے مر بھی سکیں گے یہ سوچتے ہوے کے ہمارے بچوں کا مستقبل اچھا ہے اس کی حفاظت بھی ہو گی ان کے جان مال کی لیکن حالات دیکھتے ہوے ایسا لگتا نہیں ہے .

شروع شروع میں صرف اس بات کو پیٹا جاتا تھا کے چیزیں مہگی کیوں ہو رہی ہیں مجھے اچھی طرح یاد ہے ایک بار چینی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا تھا اور عوام نے اس قدر شور مچایا تھا کے اس وقت کی حکومت کو عوام کی مان کر اس کی قیمت واپس اتنی کرنی پڑی تھی . لیکن پھر آہستہ آہستہ حالات اتنے خراب ہونے لگ پڑے کے ہر چیز ہی مہنگی ہونے لگ پڑی . پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ، اس کے ساتھ ہر نیا دن بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا جانے لگا . اس کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہونے لگ پڑی جس کا تصور بھی کسی ملک کی معیشیت کو ہلا کر رکھ دیتا ہے . اب یہ وقت آ گیا ہے کہ ہمیں بجلی دیکھنے کو ہی کم ملتی ہے .

پھر ایک دوسرا عذاب جو ہم پے نازل ہوا وہ خود کش بمبار کی صورت میں ہوا جو پہلے ہمارے بڑے شہروں سے شروع ہوا اور پھر آہستہ آہستہ اس نے ہر شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا . ہر طرف افرا تفری پھیلنے لگی اور یہ آہستہ آہستہ اتنی بڑھ گئی ہے کے اب کسی کو بھی اپنی جان کا کوئی پتا نہیں کیوں کے ان بمبار کے ساتھ ہی ٹارگٹ کلنگ بھی سٹارٹ ہو گئی ہے . اس کے ساتھ ہی چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا . وہ تو ہونا ہی تھا جس ملک میں انصاف نہ ہو وہاں کے لوگوں کی جان مال کی حفاظت نہ ہو ان کے لئے نوکری نہ ہو روزگار نہ ملے پڑھے لکھی نوجوان بھی جب خالی ہاتھ گھومیں گے تو وہاں ان سب باتوں کا ہونا تو ایک قدرتی امر ہے .

جہاں کچھ وقت میں ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے اتنا کچھ تبدیل ہو گیا ہے وہاں اور کیا کچھ تبدیل ہو گا مجھے اس بات کی فکر ہے کے آنے والے کچھ سال میں ہمارے ملک کا کیا مستقبل ہو گا کیا ہم اپنی باقی زندگی گزر بھی سکیں گے کے نہیں آخر کیا ہو گا پاکستان کا مستقبل ؟؟؟

If you have missed any of my previous articles, you can find them on my personal page:http://www.filmannex.com/usman-ali

Please follow me on Twitter @Usmanali7255, connect on Facebook at Usman ali and subscribe to my page. :-)

Written By : USMAN ALI

 

 

 



About the author

usman-ali

My self usman ali and interested in politics and every kind of talk shows also search about famous peoples and now i am doing BS honor in electrical.

Subscribe 0
160