ہمارا پاکستان پیارا پاکستان دل کا سہارا پاکستان پاکستان زندہ باد

Posted on at


پاکستان ہمارا پیارا ملک ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے دلوں کا سہارا بھی ہے ہمارا پیارا ملک پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا ہے لیکن روز بروز یہ بہت سے ممالک کی سازشوں کا شکار ہو رہا ہے اور شاید ہی ایسی کوئی جگہ ہوگی پاکستان میں کہ جہاں ہر روز خود کاش حملہ یا خود کاش دھماکہ نہ ہوا ہو

پاکستان میں نوجوانوں کے قتل تو روز ہی ہوتا ہے جب سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات عام ہووے ہیں لوگوں میں خوف و خراس تیزی سے پھیل رہا ہے اور لوگ گھروں سے نکلتے ہووے بھی کتراتے ہیں دہشت گردی اب ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کو ورثہ میں ملی ہے جس کے خلاف آواز تو اٹھائی جاتی ہے لیکن اس آواز کو سننے والے خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہتے ہیں اور ان آوازوں کو دبا دیا جاتا ہے

پاکستانی حکمرانوں کے پاس ایک ہی حل ہے کہ جب بھی دھماکہ ہوا تو میڈیا والوں نے کہ دیا کہ تحریک طالبان نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اگر طالبان ذمہ داری قبول کرتے ہیں تو ان کے خلاف جنگ کا اعلان کیوں نہیں کیا جاتا کیا یہ بھی ایک سازش ہے طالبان کے خلاف میں جہاں تک سمجھتی ہوں کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا اتنی آسانی سے قتل کر ہی نہیں سکتا ضرور اس میں باہر ممالک کی چال ہوتی ہے جس پر پردہ ڈالنے کے لئے طالبان پر الزام لگا دیا جاتا ہے

اگر پاکستان کے حکمران اس دہشت گردی کے واقعیات پر قابو پا لیں تو ہمارے پاکستان کی عوام سکھ کا سانس لے گی اور ہمارے ملک میں خوش حالی ہی خوشحالی ہوگی اور پاکستان جو کہ ہمارا دل ہے ہماری جان ہے جو کہ ہمارے دلوں کا سہارا ہے اس ملک میں امن ہوگا اور ہر باہر سے انے والا نوجوان ہمارے ملک کی اور ہماری عوام کی بھی قدر کریگا  



About the author

ha43mnakhan

My name is hamna khan

Subscribe 0
160