تصویر کائنات پر رنگوں کے اثرات

Posted on at


 

تصویر کائنات میں رنگوں سے ہی بہار ہے رنگ نہ صرف ہمارے ماحول کو دیدہ زیب بناتے ہیں بلکہ انسانی مزاج پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں پوری دنیا میں مختلف ممالک میں رنگوں پر کی گئی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ رنگ بہت تیزی سے اثر انداز ہونے کی شخصیت رکھتے ہیں جو انسانی مزاج پر مثبت اور منفی اثرات چھوڑ جاتے ہیں جیسا کہ اسپتالوں میں میں دیواروں پر سفید رنگ اور پردے سبز رنگ کے ہوتے ہیں تا کہ ماحول میں ٹھنڈک اور اور روشنی کا احساس پیدا ہو رنگ چونکہ انسانی شخصیت پر بہت تیزی سے اثرانداز ہوتے ہیں اور مزاج کو بھی بدل دیتے ہیں کچھ رنگوں کے انسانی شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں مندرجہ ذیل ہیں

سفید۔ یہ رنگ پاکیزگی اور خاموشی کی علامت ہے اور سفید رنگ کے کپڑے پہننے والے روحانی شخصیت رکھتےہیں

سبز ۔ یہ رنگ سکون اور تازگی کے لیے ہوتا ہے اس رنگ کو پسند کرنے والے لوگ بڑے پرسکون ہوتے ہیں

سرخ ۔ سرخ رنگ آنکھوں پر گہرا اثر قائم کرتا ہے نیز اس رنگ کی بدولت سانس کی رفتار تیز ہوتی ہے

نارنجی ۔ اورنج شیڈ سرخ یا نارنجی رنگ سے بھوک بڑھتی ہے اس رنگ کو پسند کرنے والے عموما خوش خوراک ہوتے ہیں

سیاہ ۔ یہ رنگ پراسراریت ، شخصیت کے وقار اور متاثر کن حیثیت کا حامل ہے

گلابی۔ یہ رنگ شخصیت کے نرم جذبات اور دل میں پیار محبت کا پتہ دیتا ہے

زرد ۔ اس رنگ کو پسند کرنے والے لوگ اعلی سطح کی سوچ کے حامل ہوتے ہیں

نیلا۔ یہ رنگ شخصیت کو پر سکون رکھتا ہے اور یہ لوگ رحمدل ہوتے ہیں

بادامی۔ بادامی رنگ پسند کرنے والے اپنے پیشہ ورانہ کام سے دلی لگاو رکھتے ہیں

چاندی۔ یہ رنگ رومانیت کی علامت ہے اس رنگ کا لباس پسند کرنے والے رومان پرور ہوتے ہیں

سنھرا۔ یہ رنگ پسند کرنے والے خود غرض طبیعت کے مالک ہوتے ہیں

فیروزی۔ یہ رنگ پسند کرنے والے شخصیت کے اعتبار سے ’’امید پرستی‘‘ میں گھرے ہوتے ہیں

بھورا۔ یہ رنگ پسند کرنے والے خود کو ہر حال میں درست سمجھتے ہیں    



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160