کس طرف جا رہی ہے ہمارے ملک کی نوجوان نسل

Posted on at


ہمارے ملک میں نوجوان ہر طرف بیروزگاری سے تانگ آ کر چوریاں ،ڈکیتیاں اور قتل کرنے جیسے جرم کرتے نظر آتے ہیں کیوں کہ معاشرہ جب پڑھا لکھا نہیں ہوگا اور روزگار نہیں ملے گا تو ہمارے نوجوان اسی طرح کے کام کریں گے اور اپنے والدین کے لئے اذیت کا سبب بنے گے ایک نوجوان کا کام یہ ہے کہ وہ کسی بھی معاشرے کو ترقی کی راہ پر لے جا سکتا ہے اور نوجوانوں کی وجہ سے ہی ملک بھی ترقی کرتا ہے

اور اگر ہماری نوجوان نسل کو روزگار فراہم کیا جائے تو ملک میں جرائم کی کمی ہو سکتی ہے اور ملک ترقی کر سکتا ہے ہمارے نوجوان اپنے ملک کو چھوڑ کر بیرون ممالک اپنا روزگار تلاش کرنے جاتے ہیں اور وہاں بھی ہمارے نوجوانوں کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کیا جاتا اور جب ہمارے نوجوان بیرون ممالک سے واپس آتے ہیں تو بہت مایوسی کا شکار نظر اتے ہیں اور آہستہ آہستہ ان کی یہی مایوسی آخر جرائم کی راہ اختیار کر لیتی ہے

جس کے بعد ایک لمبی فہرست شروع ہو جاتی ہے جرم کی اور یہ جرم روز بڑھتے ہی چلے جاتے ہیں جس کی بنا پر لاکھوں لوگ انہی نوجوانوں کے ہاتھوں قتل ہوتے ہیں اگر ہماری حکومت ہمارے نوجوانوں کے لئے کارخانے اور ان کے لئے بہتر روزگار اور ہر ہے چیز مہیا کرے تو ہمارے ملک میں جرائم نا ہونے کے برابر ہو سکتے ہیں اور نوجوانوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے ملک کو اپنا سمجھیں اور انسانیت سے رہیں اور کسی کو بھی کوئی تکلیف نہ دیں اور اپنے بہتر مستقبل کی فکر کریں

 



About the author

ha43mnakhan

My name is hamna khan

Subscribe 0
160