!....الله سے دوستی

Posted on at


!....الله سے دوستی

 


ویسے تو میں دوستی پر دو بلاگ لکھ چکی ہوں میرا آج کا بلاگ بھی دوستی پر ہی مبنی ہے مگر یہ دوستی دنیاوی نہیں ہے دنیا کی کوئی بھی چیز یا رشتہ ہو وہ گھاٹے کا ہی سودا ہوتا ہے مگر جس دوستی کی بات میں آج کرنے جا رہی ہوں اس میں نقصان نہیں بلکے نفع ہی نفع ہے ہمارے بہت سے دوست ہوتے ہیں جن سے ہم محبت کرتے ہیں مگر ہم کو ان سے کیا صلہ ملتا ہے ،ملتا ہے تو صرف دھوکہ اور تکلیف میں ایسا نہیں کہتی ہوں کہ سب دوست ایک جیسے ہی ہوتے ہیں مجھے اگر اچھے دوست نہیں ملے یہ پھر میرے دوستوں نے مجھے تکلیف دی تو اسکا یہ ہرگز یہ مطلب نہیں کہ سب دوست ایک جیسے ہوتے ہیں کچھ دوستوں کی دوستی کی تو آج بھی مثالیں ملتی ہیں مگر ہمارے دنیاوی دوست کہیں نہ کہیں ،کسی نہ کسی مقام پر ہمارا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں مگر جو دوستی الله پاک کی ذات سے کی جاتی ہے وہ ذات ہمیں کبھی بھی کسی بھی مشکل پریشانی میں اکیلا نہیں چھوڑتی ہے کہتے ہیں نہ کہ جب کچھ نظر نہیں آتا تب رب ہی نظر اتا ہے اور میرا رب تو ویسے بھی ستر ماؤں جتنا پیار کرتا ہے تو پھر خود سوچیں میرے رب کی دوستی بھی کیسی ہو گی

 

 


کہتے ہیں دنیا میں سب سے مہنگی چیز رشتے اور احساس ہوتا ہے ،پیار ہوتا ہے ،دوستی ہوتی ہے ،اولاد ہوتی ہے بے شک یہ چیزیں واقعی ہی میں بہت قیمتی ہوتی ہیں اور سب کے نصیب میں بھی نہیں ہوتی ہیں مگر ایک چیز اور بھی ہے جو مال و دولت اور ہر چیز سے زیادہ قیمتی اور عظیم ہے اور وہ ہے میرے رب کی دوستی دنیا سوچتی ہے کہ دوستی بہت بڑی دولت ہے تو کوئی کہتا ہے کہ دولت بڑی چیز ہے دولت سے جو چاہے خریدا جا سکتا ہے کوئی کہتا ہے کہ جوانی بہت بڑی دولت ہے اسکی وجہ سے دنیا بہت رنگین لگتی ہے ہر انسان قدر کرتا ہے مگر جوانی کو بھی زوال ہے اور پھر یہ بڑھاپے پر جا کر ختم ہو جاتی ہے کسی نے کہا کہ دوستی وہ چیز ہے کہ انسان کو دکھ درد میں کام آتی ہے اور انسان اپنے آپکو دوستوں کی صحبت میں اکیلا محسوس نہیں کرتا ہے مگر میں یہ کہتی ہوں کہ یہ کیسی دوستی اور رشتے ہیں کہ جو اتے وقت اپنے ساتھ خوشیوں کے خزانے لے کر اتے ہیں مگر جاتے وقت انسان کو بہت کر جاتے ہیں اور غم دے جاتے ہیں میں اسی لئے کہتی ہوں کہ دنیا کے رشتے سراسر گھاٹے کے سودے اکیلا ہیں مگر پھر بھی ہم دنیا میں اور دنیا ہم میں سمائی ہوئی ہے یہ رنگین دھوکھے ہماری آنکھوں کو بہت پسند ہیں اور اس کی وجہ سے ہم لوگ اپنی دنیا اور آخرت کو بھول بیٹھے ہیں ہم سب کچھ جانتے ہوئے بھی انجان بنے بیٹھے ہیں

 

جوانی کی انتہا بڑھاپے کے سوا کچھ نہیں اور یہ اولاد جو ہمیں ایک بہت زیادہ میٹھا پھل لگتا ہے اور جس کے ہوتے ہوئے انسان کو سکوں تو مل جاتا ہے مگر آج تک مرنے والوں کے ساتھ کوئی مرا نہیں ہے اور دوستی بھی کیسی دوستی جو ہمیں بظاھر تو ہمارا سہارا نظر آتی ہے مگر در حقیقت اس میں کوئی سہارا نہیں کیونکہ یہ ایک نہ ایک دن ختم ہو ہی جاتی ہے پھر ان چیزوں پر مان کیسا یہ چیزیں سواۓ تکلیف کے اور کچھ نہیں ہیں مگر الله پاک کی ذات ایسی ہے جو کہ ہمیشہ سے قائم دائم ہے اور بے شک ہمیشہ رہے گی تو پھر کیوں نہ دنیاوی اور بے بنیادی رشتوں کو چھوڑ کر اپنے الله سے دوستی کر لی جاۓ الله پاک کی دوستی بہت ہی پائیدار ہوتی ہے اور میرا رب پھر جسے دوست بنا تا ہے پھر اسکو چھوڑتا نہیں پھر میرے رب کی دوستی کا یہ بھی کمال ہے کہ وہ اپنے دوستوں کا کارساز بھی ہے اور وہ اپنے دوستوں کی ہر ضرورت کو پورا بھی کرتا ہے ایک میرے رب کی واحد ذات ہے جو کہ بدلے میں کچھ نہیں مانگتا ہے وہ تو صرف اور صرف دیتا ہی ہے جھولیاں بھر بھر کے وہ انکو بھی دیتا ہے جو اسکے نافرمان ہیں یہی تو میرے رب کا کرم ہے اور وہ نہایت مہربان اور اہم کرنے والا ہے الله پاک غیر فانی اور وہ اپنے دوستوں کو بھی غیر فانی رکھتا ہے میری د عا ہے کہ رب ہمارے دلوں کو پھیر دے اور ہمیں اس دنیا اور اسکی رنگینوں اے نجات عطا فرماے اور ہمیں اپنا فرمابردار اور پسندیدہ بندہ بنا دے اور ہماری دنیا و آخرت دونوں کو سنوار دےامین

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160