محبت رسول کریمﷺ

Posted on at


 

جس طرح الہامی کتابوں میں قرآن پاک کو منفرد اور یکتا حیثیت حاصل ہے اسی طرح ہمارے پیارے رسول کریمﷺ جن پر یہ قرآن نازل ہوا انکا مقام بھی لاثانی ہے قرآن پاک سے پہلے جتنی بھی کتابیں نازل ہوئی وہ انسان کی رہنمائی کے لیے تھی اور جن پیغبروں پر یہ نازل ہوئی انہوں نے بھی شب روز اس کی تعلیمات دی تا کہ لوگوں میں دین پھیل جائے اور لوگ اللہ تعالیکے بتائے ہوئے راستے پر چل سکے  اس وقت چونکہ پیغام ربانی ابھی تکمیل کے مرحل میں تھا آنے والی شریعت پہلے سے موجود شریعت سے مختلف ہوتی قرآن کریم کے نزول کے ساتھ ایک تو پیغام ربانی کی تکمیل ہوئی اور دوسری طرف نبوت بھی اپنے اختتام کو پہنچی اور قرآن پاک میں حضرت محمدﷺکی ذات مبارک کے خاتم النبین اور رحمت اللعامین کا لقب دیا گیا

 

اسلام میں داخل ہونے کی شرط ایمان ہے مگر اس ایمان کی تکمیل محبت رسول سے مشروط ہے کیونکہ سیرت پاک کے شب وروز جو سنت اور حدیث کی شکل میں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں قرآنی احکامات کی بہترین تشریح ہے اسی لیے قرآن فہمی کا عمل محبت رسولﷺ سے جڑا ہوا ہے ہر مسلمان کی زندگی کا لازمی جزو ہے محبت اور جو شخص ہر رنگ ہر حال میں پیارا لگے وہ محبوب کہلاتا ہے نبی کریم ﷺ خود اپنے ماننے والوں سےا یسی محبت کا تقاضا کرتے ہیں مشہور حدیث مبارکہ ہے جسکو سارے مسالک مانتے ہیں حضرت ابوہریرۃؓ  سے روایت ہے کہ رسول ﷺ نے فرمایا’’ اس ذات پاک کی قسم جس کے ہاتھ مین میری جان ہے تم میں سے کوئی بھی مومن نہین ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کیاپنی جان ، والدین اور اسکی اولاد سے زیادہ محبوب نہ ہو جاوں‘‘

محبت رسول کے بغیر انسان مومن نہیں بن سکتا دوسری بات یہ کہ آپ ﷺ کی ذات مبارکہ مسلمانوں کی راہنمائی کرنے والی ہے آپﷺ نے چودہ سو سال پہلے انسانیت کو قانون دیا جس سے مسلمان تو کیا کوئی کافر بھی انکار نہیں کر سکتا  ایک عیسائی لکھاری مائیکل ہارٹ نے پوری نسل انسانی سے سو شخصیات کا انتخاب کیا جنہون نے انسانیت کی خدمت کی ان سو شخصیتوں میں پہلا نام حضرت محمدﷺ بن عبداللہ کا ہے

عقیدت حضرت محمد ہر مسلمان کی زندگی کا لازمی جزو ہے  حضرت محمد ﷺ سے وفا ہی انسانی زندگی کی فلاح ہے حضرت محمدﷺ  ارشاد ہے میں جس چیز سے منع کروں اسے چھوڑ دو اور جس چیز کا حکم دوں اسےاپنا لو اور یہی محبت کا تقاضا بھی ہے۔

  



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160