نظم و ضبط

Posted on at


نظم و ضبط دو الفاظ کا مجموعہ ہے ایک نظم اور دوسرا ضبط یہ دونوں لفظ عربی کے ہیں ان کا خاص مطلب ہے کہ کسی بھی چیز کا ایک لڑی میں باندھ دینا اس کا ایک اور مطلب یہ بھی ہوا کہ اپنے جو کام ہیں ان کو کسی قانون یا قاعدے کے باعث کرنا نظم و ضبط سے انسان کی اچھی پہچان ہوتی ہے



نظم و ضبط سے انسان کو زندگی گزرانا آسان ہوجاتا ہے اس کے بر عکس جو لوگ نظم و ضبط کا خیال نہیں کرتے ان کی زندگی کا کوئی قانون یا قاعدہ نہیں ہوتا اس کا دوسرا نام حسن و تربیت ہے ایسے لوگوں کی زندگی کا کوئی مقصد نہیں ہوتا



انسان کی زندگی میں نظم و ضبط ہر پابندی ہر شعبے میں ہوتی ہے جو لوگ نظم و ضبط کو اپنی زندگی کو اپنا شعار بناتا ہے ان کی زندگی آسانی سے گزرتی ہے اور وہ دوسرے لوگوں کے لیے ایک نمونے ہوتے ہیں ہمشہ وہ انسان کامیاب ہوتا ہے اپنی زندگی میں جو کہ ہر کام کی منصوبہ بندی کرتا ہے نظم و ضبط کے بغیر کوئی



 


انسان کامیاب نہیں ہو سکتا کامیابی ان لوگوں کے قدم چومتی ہے کو نظم و ضبط کا خیال رکھتے ہیں



اللہ تعالی کا بنایا ہوا نظام بھی ایک نظم و ضبط کے ساتھ ہوتا ہے سورج کا کام مشرق سے نکلنا اور مغرب میں غروب ہونا ہوتا جو کہ ایک نظم و ضبط  کے بغیر نہیں ہو سکتا اللہ تعالی نے چاند کی بھی ایک ترتیب بنائی ہے



وہ رات کو نکلتا ہے اسی نظام سے انسان کو سبق ملتا ہے کہ وہ بھی اپنا کام ایک نظم و ضبط سے کرے پرندے جانور حتکہ حشرات بھی نطم و ضبط کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں وہ تو سارے ایک ہی لائن میں چلتے ہیں


 




About the author

160