حضرت مجدد الف ثانی (حصہ سوئم) شیخ احمد سرہندی

Posted on at


انکار سجدہ


اکبر کی وفات کے بعد اس کا بیٹا تخت نشین ہوا۔ جہانگیر نے تخت نشین ہوتے ہی حضرت مجدد الف ثانی سے سجدہ کرنے کا مطالبہ کیا ایک طرف وقت کا شہنشاہ اقتدار کی کرسی پر تھا۔ جس کے ااشارے سے سر تن سے جدا کیا جا سکتا تھا۔ دوسری طرف مرد قلندر جس کے پاس جذبہ ایمانی کیے سوا کچھ نہیں تھا۔ نہ فوج ، نہ اقتدار، نہ خزانہ۔ چنانچہ آپ نے فرماےا ےع سر کٹ تو سکتا ہے لیکن کسی شہنشاہ کے سامنے جھک نہیں سکتا۔ جہ سر اللہ کے سامنے جھکنا جانتا ہو وہ کسی انسان کے سامنے نہیں جھک سکتا۔ 


بقول اقبال


وہ ایک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے


ہزار سجدوں سے دیتا ہے آدمی کو نجات



مرد درویش جیت گیا، شہنشاہ ہند ہار گیا۔ غصے سے آپکہ گوالیار کے قلعے میں بند کر دیا۔ آپ نے وہاں بھی اپنا مشن جاری رکھا۔ آپ کی نظر کرم سے خطرناک مجرم دین کے داعی اور مبلغ بن گئے۔ جیل کو دینی مدرسے میں بدل دیا۔ ہزاروں ہندوئوں نے اسلام قبول کیا۔ آخر جہانگیر کو احساس ہوا اور آپ کو احترام سے رہا کیا گیا۔ جہانگیر نے اکبر کی بے دینی سے توبہ کی۔ نظام حکومت از سر نو درست کیا گیا۔ حضرت مجدد الف ثانی کی جرات اور بے باکی سے بھٹکا ہوا شہنشاہ راہ راست پر آ گیا۔


کارنامے


ہندوستان میں بعض ایسے صوفی پیدا ہو گئے تھے جو ہندو روایا ت سے متاثر تھے۔ آپ نے ایسے صوفیوں کی برملا مخالفت کی۔ آپ نے فرمایا جو تصوف اسلامی تعلیمات کے منافی ہے وہ غیر اسلامی ہے۔ آپ نے طریقت کا ایسا سلسلہ شروع کیا جس میں شریعت اسلامی کی برتری کو تسلیم کیا گیا۔ آپ نے مسلمانوں پر واضح کیا کہ اسلامی تشخسص کو برقرار رکھیں۔ ہندو مت اسلام کی ضد ہے۔ اس کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ حضرت مدد الف ثانی کی تعلیمات کی سہرت دوسرے ممالک تک پہنچی۔ روحانی تربیت ، علم حدیث اور عربی زبان سیکھنے کے لئے دور دور سے لوگ آپ کے پاس آتے تھے۔ فیوض و برکات کا چشمہ جاری تھا اور متوالے روحانی پیساس بجھانے کے لئے دور دور سے آ رہے تھے۔ آپ نے مسلمانوں کو جینے کا نیا ڈھنگ دیا۔ نیا ولولہ اور جوش پیدا کیا۔ 


کبر کے دور میں مسلمان صوفیا کا ایسا طبقہ پیدا ہو گیا تھا جو رام اور رحمان کو ایک ہی ہستی قرار دے رہا تھا۔ وہ تمام مذاہب کو بنیادی طور پر ایک قرار دے رہے تھے۔ وہ محبت اور صلح کا پیغام پھےلانے کے پردے میں اسلام کی ضڑیں کاٹ رہے تھے۔ چنانچہ حضرت مجدد الف ثانی نے اس مسلے کو واضح جرتے ہوئے فرماےا رام اور کرشن اور اسی طرح کی دوسری ہستیاں جن کی ہندو پوجا کر رہے ہیں ، وہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں۔



About the author

Muhammad989

I am Lecturer in Chemistry at Cadet College Kalar Kahar.... Pakistan.....

Subscribe 0
160