آلودگی کا خاتمہ کیسے ممکن ہے ؟اور اس سے کیسے بچا جائے

Posted on at


آلودگی ہمارے ماحول سے ساتھ ساتھ ہماری جلد کو بھی بے رونق اور خراب کر دیتی ہے آلودگی کا عالمی دن جون کے ماہ میں منایا جاتا ہے آلودہ ماحول سے بچوں پر بڑوں کے مقابلے زیادہ برا اثر پڑھتا ہے کیوں کہ بچے بڑوں کے مقابلے میں بہت ہی نازق ہوتے ہیں اور ان کی جلد بھی بہت نازق ہوتی ہے اور بچے آلودگی کا جلد ہی شکار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے جسم پر دانے نکل آتے ہیں اور خارش جیسی بیماری میں مبتلا نظر آتے ہیں  


آلودگی کی وجہ سے پانی اور ہر کھانے پینے کی اشیا بھی آلودہ ہوتی ہیں جس کی وجہ سے بچوں میں پیٹ درد،کھانسی،اور دست جسی بیماریاں ہوتی ہیں اور بچوں کی صحت روز بروز خراب ہوتی رہتی ہے جب بھی بچے کھیلنے جاتے ہیں یا باہر سے ہو کر گھر آتے ہیں تو ان کے سارے جسم پر دھول مٹی لگی ہوتی ہے جس کی وجہ سے بچے سست اور کمزور نظر آتے ہیں اور انھیں اگر روک ٹوک کی جاۓ تو چڑچڑے بھی ہو جاتے ہیں اور یہ سب آلودہ ماحول کی وجہ سے ہی ہوتا ہے


زیادہ تر ماحول آلودہ گاڑیوں ،موٹر سائکلوں اور کارخانوں کی وجہ سے ہوتا ہے کیوں کہ گاڑیوں ،موٹر سائکلوں،اور کارخانوں کا دھواں اور دھول مٹی سب ماحول کو آلودہ بنانے کا سبب بنتے ہیں اور ہر طرف بیماریاں ہی پھیلاتے ہیں ان سے بچنے کے مثبت اقدام بہت ضروری ہیں


آپ اپنے طور پر بھی اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھ سکتی ہیں جیسے کہ اگر کوڑے کے ڈھیر ہیں تو ان ڈھیروں کو ختم کرنے سے بھی آلودگی میں کمی آیئے گی اور زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں کیوں کہ درخت اور پودے بھی ماحول کو صاف کرنے میں بہت مدد دیتے ہیں اور حکومت سے بھی اپیل ہے کہ ماحول کو صاف ستھرا کرنے میں ہمارے لئے اچھے اقدام کرے تاکہ ماحول مزید آلودہ ہونے سے بچ سکے 


About the author

ha43mnakhan

My name is hamna khan

Subscribe 0
160