سفر میں احتیاطی تدابیر حصہ دوئم

Posted on at


سفر میں احتیاطی تدابیر حصہ دوئم تیسرا پوائنٹ جو بہت اہم ہے کہ کبھی کس سے کوئی چیز نہ لے کر کھائیں بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم کسی سے کوئی چیز لے کر کھا لیتے ہیں اور بعد میں بس اسٹیشین پر کسی کو بے ہوش ملتے ہیں اور وہ گھر اطلاع کر کے بتاتا ہے کہ آپ کا فلاں دوست یا رشتے دار یہاں پڑا ہمیں ملا ہے آ کر لے جائیں ۔


 


 



 


چوتھا پوائنٹ یہ ہے کہ لوگوں ساتھ اپنا اخلاق درست رکھیں کیونکہ یہ لوگ جن کے ساتھ آپ سفر کر رہے ہیں ان کے ساتھ آپ کا ملنا کبھی کبھار یا کبھی دوبارہ زندگی میں نہیں ہوتا اس لیے اپنا اخلاق اچھا رکھیں اکثر دیکھا گیا ہے کہلوگ کسی بات سے آپس میں لڑ پڑتے ہیں اور سارے راستے خود بھی پریشان ہوتے ہیں اور دوسروں کو بھی پریشان کرتے ہوئے جاتے ہیں۔


 



 


پانچواں پوائنٹ یہ ہے کہ مقررہ جگہ پہنچنے سے اادھ گھنٹہ پہلے سونے سے گریز کریں بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ لوگ سونے کہ وجہ سے اپنی مقررہ جگہ سے آگے چلے جاتے ہیں اور بعد میں لڑائی جھگڑا شروع کر دیتے ہیں اور بس میں بیٹھے باقی لوگوں کو اور خود بھی پریشان ہوتے اور کرتے ہیں۔


 



 


چھٹا پوائنٹ یہ کہ بس میں بیٹھی خواتیں اور بزرگوں کا اخترام کریں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لوگوں خواتین اور بزرگوں کا احترام اور لحاظ نہیں کرتے اور بد سلوکی سے پیش آتے ہیں یعنی بدتمیزی کر جاتے ہیں ۔ بزرگ سے مجھے یاد آیا کہ ایک دفعہ میں بس میں سفر کر رہی تھی کہ میرے ساتھ ایک بزرگ خواتین بیٹھی جب بس چلی ہم تھوڑی دور آگے گئے تو اس بزرگ عورت نے سگریٹ جلا لی میں نے ان سے کہا کہ آپ سگریٹ نہ پئیں مجھے پریشانی ہوتی ہے تو انہوں نے مجھے کہا کہ ہوائی جہاز میں بیٹھ جانا تھا بس میں کیوں بیٹھی ہو؟ میں تو سگریٹ پیئوں گی حالانکہ بس انتظامیہ نے بس میں لکھ کر لگایا تھا کہ سگریٹ نوشی سخت منع ہے تھوڑی دیر بعد بس انتظامیہ میں سے کسے نے اس کہ سگریٹ کو بند کروایا میں نے کچھ کہا بھی نہیں لیکن وہ مجھے گھور رہی تھی کہ یہ بولی ہے اس کی وجہ سے میری سگریٹ بند ہوئی ہے اس وجہ سے وہ سارے راستے مجھے تنگ کرتی آئی۔


 



 


حالانکہ ایسا نہی ہونا چائیے اگر آپ کا کوئی اخترام اور عزت کرتا ہے اور آپ کے آگے سے نہیں بولتا تو آپ کو بھی بدلے میں اس کا کم از کم لہزا تو کرنا چائیے۔ سفر میں ان ساری باتوں کا بہت دھیان رکھنا چائیے اس سے آپ مختلف پریشانیوں سے بچ سکتے ہیں اور اگر آپ کسی کو پریشان یہ تنگ نہیں کریں گے تو آپ کا سفر بھی آسانی سے گزرے گا۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160