قوم مذہب سے ہے _ حصہ اول

Posted on at



ہمارا تعلق مذہب اسلام سے ہے وہی اسلام جس نے مدینہ کی گلیوں سے لے کر طور سینا کی وادیوں تک سارے عالم کو روشنی سے منور کردیا۔ اس سے پہلے بھی بہت سی قومیں اپنا وجود رکھتی تھیں"عیسی علیہ السلام کی قوم عیسائی اور موسی علیہ السلام کی قوم یہودی ان میں اہم مقام رکھتے تھے تاریخ شاہد ہے کہ اس سے پہلے بہت سی قومیں بنیں اور بگڑ گئیں ،کچھ نام ونشان تک صفحہ ہستی سے مٹ گیا اور کچھ اپنی اصلی شکل وصورت سے محروم ہوگئیں۔


جس طرح مصور ہر تصویر کو ادھوری سمجھ کر دوسری تصویر اس سے خوبصورت بناتا ہے،اسی طرح خالق کائنات نےسب قوموں کو آزما کر اس ہستی کو مبعوث فرمایا جس کے لئے کائنات کو تخلیق کیا گیا تھا۔اسی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قوم سے ہمارا تعلق ہے۔جو بھی قوم اپنے مذہب پر کار بند رہتی ہے۔ارض وسماء اسے جھک کر ملتے ہیں ۔ہمارے محبوب پییغمبرصلی اللہ علیہ وسلم کا قومیت کے بارے میں نظریہ یہ ہے کہ قوم خود ہی ملک بناتی ہے کوئی ملک کسی قوم کو تخلیق نہیں کرتا۔حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس نظرئیے کو ان کے جانثاروں نے سچ کردکھایا۔جب اسلام کی شگفتہ کرنوں نے چین سےآرمینیہ تک اور شام سے لے کر اندلس تک اجالا ہی اجالا بکھیر دیا۔ یہ سب کچھ اس وقت ہی ممکن ہوا جب مسلمان اپنے مذہب سے محبت کرتے رہے۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک سنت چھوڑنے کے باعث جنگ فتح نہ ہوسکی۔ اور جب وہ سنت مکمل ہوگئی کامیابی نے مسلمانوں کے قدم چومے۔ہماری قوم نے اگر ترقی کی راہیں طے کی ہیں 


تو اس میں مذہب کا بڑا عمل دخل ہے۔کیونکہ مذہب نے رواداری،مساوات،عدل وانصاف ،اخوت اور بھائی چارے کی جو تربیت دی تھی، مسلمانوں نے اسے اپنا کر دنیا میں خود کو منوایا۔ یہ وہی قوم ہے جس کے بارے میں مغرور ایرانی کہا کرتے تھے کہ مسلمان کیا ہیں ان کوتو ہمارے چرواہے لوٹ کر تباہ کرآئیں گے۔انہوں نے یہی سمجھا تھا یہ کہ بدھوعرب لیکن وہی بدھو عرب جب حلقہ اسلام میں داخل ہوئے تو قیصر وکسری کے مضبوط محل ان کے پاؤں کی ٹھوکر سے خس وخاشاک کی طرح بہہ گئے۔مسلمان جب مذہب پر عمل پیرا نظر آئےتو اندلس کی وادیوں نے طارق بن زیادکو راستہ فراہم کردیایہی نہیں بلکہ ہواؤں نے عمر رضی اللہ عنہ کے پیغام کو اپنے سپہ سالار تک پہنچادیا۔ مذہب پر عمل پیرا مسلمان جب اپنے گھوڑے دریاؤں میں ڈالتے تو پانی ان کے گھوڑوں کے سموں سے آگے نہ بڑھتا۔ کیا ہم نے کبھی یہ سوچا کہ مسلمان عرب کے صحرا سے نکل کر سارے عالم میں کس طرح پھیل گئے؟نہیں کیونکہ مذہب ہمیں آبائی وراثت میں ملا ہے۔ مذہب کا اگر پوچھنا ہو تو اس خباب رضی اللہ عنہ سے پوچھو جو سارا دن تپتی ہوئی ریت پر لیٹ کی بھی راہ حق سے باز نہیں آیا ،یاپھر بلال حبشی رضی اللہ عنہ سے بھی جس کی زبان کو دہکتے ہوئے انگارے بھی احد،احد سے باز نہ رکھ سکے۔



About the author

DarkKhan

my name is faisal ......

Subscribe 0
160