چراغ راہ ( ہماری زندگی کا مقصد اللہ تعالی کی خوشنودی)

Posted on at


 

کامیاب زندگی کے لیے لازم ہے کہ انسان اپنے مقصد حیات سے پوری طرح آگاہ ہو یہ بھی ضروری ہے کہ حصول مقصد کے لیے انسان کے پاس کوئی لائہ عمل موجود ہو جس پر وہ پوری گرم جوشی مستعدی اور تندہی کے ساتھ کاربند رہے اور عزم و ہمت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے دنیا بھر میں خاندان ، کوئی سوسائٹی، ، کوئی قوم ، کوئی ملت یا معاشرہ اس وقت تک اپنا وجود قائم نہیں رکھ سکتاجب تک کہ وہ کسی خاص مقصد کو اپنا نصب العین نہ بنا لےاس لیے اجتماعی ترقی کے لیے لازم ہے کہ معاشرے کے تمام افراد متعین شدہ نصب العین کے حصول کے لیے پوری سچائی ، دیانتداری اور لگن کے ساتھ متحرک ہو جائے زندگی کا مقصد کیا ہے اور کونسانصب العین ہے جو فطری لحاظ سے دنیا بھر کے انسانوں کے لیے قدرمشترک اورا نکی فلاح کا ضامن ہو

 

تاریخ انسانی اس بات کی گواہ ہے کہ خالق کون ومکان کا اعتراف ہمیشہ سے انسانی فطرت میں رہا ہے آثار قدیمہ کی تحقیق کے مطابق دنیا کی کوئی قوم ایسی نہیں گزری جسکے سامان تہذیب وتمدن میں کسی مذہبی عقیدہ اور کسی الہ کی عبادت کا تصور موجود نہ ہو معبود کی تلاش فطرت انسانی کا لازمی جزو ہےارشاد ربانی ہے جکا ترجمہ’’  اپنامنہ سب سے پھیر کر دین کی طرف کر لویہ وہ فطرت الہیہ ہے جس پر اس نے لوگوں کو پیدا کیا‘‘ اللہ پاک کو واحد ماننے کا فطری جزبہ کبھی خارجی اثرات سے دبتا ہے تو کبھی داخلی انتشار سے مگر روز اول سے یہ انسان کے رگ وپے میں روح کی طرح سرایت پذیر ہے جو ہزار انکار کے باوجود کسی نہ کسی موڑ پر قدرتی طور پر نمایاں ہو جاتا ہے

کائنات کی تخلیق اور مظاہر قدرت اللہ تبارک و تعالی کی ایسی نشانیاں ہیں جو بار بار خالق کائنات کی موجدگی کا پتہ دیتی ہیں ارشاد باری تعالی ہے ترجمہ’’ اپنے پروردگار جلیل الشان کی تسبیح کیا کرو جس نے ہر شے کو پیدا کیا پھر اسے درست بنایا اور ہدایت عطا فرمائی‘‘

 ہمیں اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہم کو انسان اور مسلمان پیدا کیا ہے اور ہم کو ہر وقت اللہ تعالی کی تسبیح کرنی چا ہیے تا کہ ہم بھی اللہ تعا لی کی خوشنودی حاصل کر سکیں اور یہی ہماری زندگی کا اصل مقصد بھی ہونا چاہیے اللہ ہم سب پر اپنا رحم و فضل فرمائے امین۔

  



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160