خوبصورت مقامات جہاں میں گھومی ہوئی ہوں

Posted on at


پاکستان میں بہت سے خوبصورت مقامات ہیں جن میں مری،ناران،کاغان،نتھیا گلی ،ایبٹ آباد ،اگی،مانسہرہ،شانگلہ اور اسی طرح  کے اور بھی بہت سے مقامات ہیں جو کہ خوبصورتی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں اور لاکھوں سیاہ یہاں گرمیوں میں رخ کرتے ہیں کیوں کہ یہ علاقے بہت ٹھنڈے بھی ہیں اور سر سبز بھی 
جن جگہوں پر میں گھومی ہوئی ہوں میں ان کے موسم اور خوبصورتی کے بارے میں بتانا  چاہوں گی تا کہ اگر آپ ان جگہوں پر جائیں تو اپنے ساتھ کچھ نہ کچھ سامان موسم کے حساب سے ضرور لے کر جائیں 

                           مری 

سب سے پہلے میں ذکر کرونگی مری کا مری میں موسم بہت زیادہ ٹھنڈا ہوتا ہے اور پہاڑوں پر برف باری بھی ہوتی ہے اور ہر طرف خوش گوار ماحول آنکھوں کو ٹھنڈک دیتا ہے یہاں اگر آپ گھومنے جائیں تو اپنے ساتھ گرم کپڑے یا چادر ضرور لے کر جائیں تا کہ سردی سے بچ سکیں 

نتھیا گلی 

نتھیا گلی ایک گھنے جنگلوں کی طرح ہے اور اس جگہ پر ہر قسم کے جانور اور پرندے بھی ہوتے ہیں اور یہ علاقہ مری کے مقابلے تھوڑا کم ٹھنڈا ہے لیکن خوبصورتی کے لحاظ سے بہت زیادہ خوبصورت علاقہ ہے یہاں اگر آپ کا جانے کا اتفاق ہو تو یہاں آپ موسم کو بہت پسند کریں گے 

 ایبٹ آباد 

ایبٹ آباد میں موسم سردیوں میں بہت ٹھنڈا ہوتا ہے لیکن گرمیوں میں اتنا نہیں اور ایبٹ آباد میں جب میں گیی تھی تو مجھے کچھ خاص نہیں دکھا اس لئے میں آپ کو بھی یہاں جانے کا مشورہ نہیں دونگی 

مانسہرہ 

مانسہرہ کا ایک گاؤں جو کہ مجھے بہت ہی زبردست لگا اس کا نام بیدرہ ہے یہ علاقہ اتنا خوبصورت کہ کیا بتاؤں یہاں ایک نہر بھی گزرتی ہے جس کا پانی برف کی طرح ٹھنڈا ہوتا ہے اور میں اس علاقے میں جون کے ماہ میں گیی تھی اور آپ یقین نہیں کریں گی کہ اس علاقہ میں جون کے ماہ میں دھوپ پر بھی ٹھنڈ لگ رہی تھی میں آپ سب کو یہی مشورہ دونگی کہ ایک بار ضرور اس علاقے کی سیر کریں بہت زیادہ مزہ آیئے گا 
آگے میرا ناران ،کاغان،اگی اور بہت سی جگہوں پر اور اس کے بعد آپ کو بتاؤں گی کہ کیسے مقامات ہیں اور آپ کو ساتھ کیا کیا لے کر جانا چاہیے وہاں دعاؤں میں یاد رکھئے گا 

 



About the author

ha43mnakhan

My name is hamna khan

Subscribe 0
160