چھبیس(26) منزلہ عمارت کے اوپر پہاڑاور محل

Posted on at


چھبیس(26) منزلہ عمارت کے اوپر پہاڑ اور محل

زانگ بیڑنگ جو کہ قدیمی چینی طرزعلاج کے ایک ماہر ہیں، جب ایک کامیاب بزنسمین بن گئے تو انہیںبھی اپنے بچپن کا ایک خواب پورا کرنے کا شوق ہوا ان کا خواب تھا کہ قدیم بادشاہوں کی طرح کسی پہاڑ کی چوٹی پر ان کا بھی ایک محل ہو اس خواب کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے انوکھا طریقہ اپنایا دور دراز کسی پہاڑی علاقے میں اپنا محل بنانے کے بجائے پروفیسر زانگ نے بیجنگ جیسے بڑے شہر کی ایک 26 منزلہ عمارت پر پہلے تو پہاڑ تعمیر کراوایا اور اس پر اپنا محل ۔

عمارت کی چھت پر بنائے گئے اس پہاڑ کو حقیقت سے قریب کے لئے اس پر درخت دکھانے کے لئے اس پر درخت بھی اگائے اور گاٹیوں سے اترتے راستے بھی بنائے گئے عمارت کے سر پر پہاڑ بننے کے بعد یہ ہیبت ناک منظر پیش کرنے لگا اور پڑوس میں رہنے والے اس خوف کا شکار ہوئے کہ کہیں یہ ان کے سروں پر نہ آگرے اس منصوبے کی تکمیل تک تعمیرات پر کنٹرول کرنے والے ادارے بےخبر رہے اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں اور علاقہ مکینوں  کی شکایت کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی لیکن زانگ بہت سخت حریف ثابت ہوئے اس نے اپنے خلاف شکایت کرنے والوں کو زدوکوب کیا اور انتظامیہ سے قانونی جنگ بھی لڑی

 آخری اطلاعات آنے تک زانگ کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے پندرہ دن کے اندر اس پہاڑ کو ختم کرنے کا نوٹس موصول ہو چکا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اپنے ارادے پر چٹان کی مانند جما پروفیسر زانگ یہ پہاڑ سمیٹتا ہے کہ نہیں



About the author

160