خدا کی محبت (حصہ سوئم)

Posted on at


اور ہماری ناشکری دیکھیے کہ جب کبھی ہمیں نہ عطا کیا جائے تو ہم گلے کرنا شروع ہو جاتے ہیں حالانکہ جو ہمیں نہیں ملتا وہ ہمارے لیے اچھا نہیں ہوتا۔ اس کے بدلے میں ضرور ہمارے لیے بہت اچھا رکھا ہوتا ہے۔ خدا کی ہم پہ بہت رحمتیں ہیں کیا ہم خدا کی رحمتوں کا اندازہ کر سکتے ہیں؟ وہ تو لا زوال ہے اس سمندر کی طرح جس کی گہرائی کا ہم اندازہ بھی نہیں کر سکتے جس کی وسعت کو ہم نہیں ناپ سکتے۔

ھم خدا کو مانیں یا نہ مانیں اس سے پیار کریں یا نہ کریں لیکن یہ بات اٹل ہے کہ اس کی محبت لازوال ہے۔ ہم جتنے بھی نا شکرے ہوں لیکن ہماری خود غرضی کی انتہا دیکھیے کہ مصیبت کے وقت ہم اس کو یاد کرتے ہیں۔ جب بھی ہم انسانوں پر کوئی پریشانی آتی ہے تو ہماراق دل اسے پکارنے لگتا ہے۔ کیا خدا کے سوا کوئی اور ہے جو ہماری مصیبت اور پریشانی ٹال سکے؟ نہیں

!!

اور خدا ہماری سنتا ہے اور ہمارے دکھ درد کو محسوس کرتا ہے کیونکہ وہ انسانوں سے ستر مائوں سے بھی زیادہ پیار کرتا ہے۔ وہ ہماری آہ و پکار سن کر ہمیں اس پریشانی سے نکال دیتا ہے۔ اور ہم جیسے ہی تھوڑا سکون پاتے ہیں ہم اسے بھول جاتے ہیں۔ ہم کتنے بے وفا ہیںاور وہ کتنا با وفا ہے۔ کیا ہم خدا کی محبت کو جانچ سکتے ہیں؟ میرے پاس وہ الفاظ نہیں کہ بتا سکوں کہ خدا اپنے بندوں سے کتنا پیار کرتا ہے اور ہم کتنے خود غرض ہیں۔

 

     بہت دفعہ ایسا وقت آتا ہے جب ہم بالکل تنہا پڑ جاتے ہیں، کوئی اپنا نہیں ہوتا۔ ماں باپ، بہن بھائی، دوست عزیز سب چھوڑ جاتے ہیں۔ انسان اتنا بے بس ہو جاتا ہے کہ تنہائی اسے ڈسنے کو آتی ہے۔ اتنا اکیلا پڑ جاتا ہے کہ کوئی اس کا غمگسار نہیں ہوتا۔ ایسے وقت میں خدا ہی تو ہے جو ساتھ نہیں چھوڑتا۔ اس کے غمگین دل کو ڈھارس دیتا ہے۔ اسے بے یار و مددگار نہیں چھوڑتا۔ اس کی تنہائی کا ساتھی بن جاتا ہے۔ انسان اپنے جیسے دوسرے انسانوں سے محبت کرتا ہے جو مٹی سے بنے ہوتے ہیں جن میں وفا نہیں۔ جو بدلے میں کھبی وفا نہیں دیتے بلکہ صرف دکھ دیتے ہیں۔ لیکن جب انسان خدا سے محبت کرے تو وہ انسان سے دس گناہ بڑھ کر محبت کرتا ہے۔ وہ وفا کرتا ہے سوچیئے جس سے خدا محبت کرے اسے کسی اور کی کیا ضرورت۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔

"تم ایک گناہ میری طرف بڑھو میں دس گناہ تمھاری طرف بڑھوں گا تم چل کر میری طرف آئو میں دوڑ کر آئوں گا"۔



About the author

zainbabu

My name is zain ul abidin. I am a player of gymnastic and karate. i joined bitlanders at 11th jan 2014.

Subscribe 0
160