روزے میں احتیاطی تدابیر حصہ دوئم

Posted on at


روزے میں احتیاطی تدابیر حصہ دوئم


 



 


افطار میں کوشش کریں کے سب سے پہلے کھجور۔نمک۔ پانی سے افطار کریں اس کے بعد مناسب مقدار میں کوئی بھی چیز کھانے کو لیں اور پھر آدھا گلاس پانی کا لے لیں اور پھر نماز مغرب کی طرف چلے جائیں نماز کے بعد مناسب کھانا کھائیں اور پانی بھی مناسب پئیں اور نماز تروایح کے وقت پانی اپنے ساتھ رکھیںاور وقفے وقفے سے پانی پئیں کیونکہ جسم کو سخت گرمی میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔


 



 


اکثر گھرانوں میں ایسا ہوتا ہے کہ افطار کے بعد پکوڑے۔سموسے۔چاٹ۔ آلو چنے۔وغیرہ کھا لیتے ہیں اور نماز تروایح کے بعد کھانا کھانا پسند کرتے ہیں لیکن جب سحری ہوتی ہے تو دوسروں سے شکایت کرتے ہیں کی انہیں بھوک نہیں لگی یا سینے میں جلن ہے وہ کچھ نہیں کھائیں گے یہ لوگ تھوڑا بہت کھا کر روزہ رکھ لیتے ہیں مگر سارا سن دوسروں کا سر کھا کر گزار دیتے ہیں کہ ہم نے سحری میں کچھ نہیں کھایا یا اب ہماری جان نکل رہی ہے بھوک سے۔


 



 


لہزا ان سب پریشانیوں سے بچنے کے لیے ہمیں بناسب مقدار میں کھانا کھانا چائیے کہ بعد میں ہمیں کوئی مسلہ بھی نہ ہو اور روزہ بھی اچھے سے گزرے اور ایک بات کا خاص خیال رکھیں کہ گرمی بہت ہے اچھی اور ٹھنڈی چیزیں اپنے کھانے میں شامل کریں تا کہ گرمی زیادہ محسوس نہ ہو اور معدے کی بیماریوں کا شکار بھی نہ ہوں مرچ مصالحوں اور تلی چیزوں سے پرہیز کریں کیونکہ اکثر اوقات یہ چیزیں پریشانی کا باعث بنتی ہیں اگر آپ اعتدال سے کھائیں گے تو سارا سال وزن بھی بناسب رہے گا اور اگر ہم مناسب نہیں کھائیں گے تو سوائی پریشانی کے کچھ نہیں اٹھانا پڑے گا۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160