پاکستان کو پکارا ہے غزہ کے مسلمانوں نے

Posted on at


غزہ میں روز شہید ہوتے بچوں عورتوں ،مردوں نے ہمارے پاکستان کی مدد مانگی ہے اور اگر اب بھی ہمارے پاکستان کی حکومت ان کی مدد نہ کرے تو ایسی حکومت کے خلاف ہمارے تمام مسلمان بھی اٹھ کھڑے ہوں اور اسرائیل کو بتا دیں کہ مسلمان اتنا بھی بزدل نہیں کہ وہ کافروں کی غلامی کرے اور ہر دن ظلم برداشت کرتا رہے ظلم برداشت کرنے والا اور ظلم کرنے والا دونوں ہی مجرم ہوتے ہیں

 

 اور ہمارے بھائی،بہنوں،بچوں ،بوڑھوں پر ظلم ہو رہا ہے اور ہم بس دیکھ ہی رہے ہیں کیا فائدہ ہے ہمارے ایٹمی اساسوں کے کس دن کام آئیں گے یہ ہمہیں کیا انہیں ہر فوجی کے ساتھ قبر میں رکھا جائے گا کہاں ہے ہماری حکومت جو کہ صرف اسرایئل کو ایک میسج بھی نہیں دیتی کہ اتنا ظلم کیوں کر رہے ہو مسلمانوں پر باز آ جاؤ ورنہ اسرائیل کی اینٹ بھی باقی نہیں بچے گی لیکن ہماری حکومت کے کانوں کے نیچے جوں تک نہیں رینگتی اور خود کو مسلمان کہلاتے ہیں حج عمرہ کرتے ہیں

 

لیکن ان حج عمروں کا کوئی بھی فائدہ نہیں کیوں کہ جب مسلمانوں پر ظلم ہوتا رہے ہے اور ہم ان کی مدد نہ کریں تو ہماری کوئی بھی عبادت قبول نہیں ہوگی اس لئے نواز شریف صاحب غزہ میں جو ظلم ہو رہا ہے اس کو دیکھیں اور غور کریں اگر آپ کی بیٹی،بیٹا ماں اور باپ پر اتنا ظلم ہو رہا ہو تو آپ کے دل پر کیا گزرے گی یہی حال ہے آج کل غزہ میں مسلمانوں کا بھی جو کہ ہر روز موت کو گلے لگا رہے ہیں اور اگر آپ میں ذرا سی بھی مسلمانی ہے ایمان ہے تو خدا کے لئے ان کی مدد کریں کیوں کہ جب پہلا ایٹم بوم پاکستان نے بنایا تھا تب غزہ والوں نے خوشی کا جشن منایا تھا اور مٹھایا ں  تقسیم کی تھی آج وہ روز مر رہے ہیں اور ہم یہاں چین سے بیٹھیں کیا ہماری غیرت ہمارا ایمان یہ تسلیم کرتا ہے اور اگر کرتا ہے تو ہم مسلمان ہیں ہی نہیں


اور جہاں تک دیکھا  جائے تو ہمارا میڈیا جیسے پاکستان کا نہیں یہودیوں کا میڈیا ہو کیوں کہ آج تک دیکھا ہے کسی میڈیا پر کہ کسی بھی میڈیا نے آواز اٹھائی ہو یا کوئی سچ دکھایا ہو جو ظلم غزہ پر ہو رہا ہے اس کے مطلق نہیں بلکل بھی نہیں یہ میڈیا ہے ہی غیر ملکیوں کا اور ایسے میڈیا پر لعنت ہے جو کہ دلالی تو بہت شوق سے کرتا ہے لیکن سچ نہیں دکھاتا ہمارے مسلمان بھائیوں پر جو ظلم ہو رہا ہے وہ نہیں دکھاتا میری نواز شریف کو ایک ہی پیغام ہے کہ خدا کے لئے آپ غزہ میں موجود مسلمانوں کی مدد کریں انہوں  ہمارے پاکستان سے مدد طلب کی ہے اور اگر آپ ان کی مدد نہیں کر سکتے تو آپ حکومت سے نکل جائیں اور میری جرنیلوں سے گزارش ہے کہ وہ ان کی مدد کرے


انشاللہ مسلمانوں کی جیت ضرور ہوگی


About the author

160