فرشتے سب کچھ اللہ کے حکم سے کرتے ہیں۔

Posted on at


 

 

سب کچھ اللہ کے اختیار میں ہوتا ہے ایک ذرہ بھی اللہ کے اختیا کے بغیر حرکت نہیں کر سکتا جو کچھ اللہ نے فرمایا ہے اسی کے مطابق ہو گا "لا یعصون اللہ ما امرھم" "اللہ ان کو جو حکم دیتا ہے، وہ اس میں نافرمانی نہیں کرتے۔"ویفعلون ما یؤمرون" جو ان کو حکم دیا جاتا ہے، وہ اسی کے مطابق عمل کرتے ہیں۔ حکم اللہ کی جانب سے ہوتا ہے اس لیے فرشتے بااختیار نہیں اللہ نے اپنی جانب سے ان کر کارکن بنایا۔

علامہ سیوطیؒ کی کتاب ہےاحوال قبور کے بارے میں۔ اس میں انہوں نے ایک واقعہ لکھا ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے زمانہ میں عزرائیل علیہ السلام فشتہ آتا تھا تو بسا اوقات لوگوں کو معلوم ہو جاتا تھا کہ یہ عزرائیل علیہ السلام ہیں اور لوگوں سے ان کی ملاقات ہو جاتی تھی۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کا دربار ہے وہاں حضرت عزرائیل علیہ السلام تشریف لاتے ہیں اور حضرت عزرائیل علیہ السلام ایک آدمی کو بہت گھور گھور کے دیکھ رہے ہیں اور جس کو وہ گھور گھور کے دیکھ رہے تھے وہ ڈر گیااس نے محسوس کیا کہ یہ حضرت عزرائیل علیہ السلام ہیں تو وہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس گیا اور جا کر یہ کہنے لگا کہ یہ عزرائیل علیہ السلام مجھے بہت گھور گھو کے دیکھ رہا ہےمجھے ڈر لگ رہا ہے مجھے کسی دور علاقے میں بھیج دو۔

آپ علیہ السلام پوچھا کہ کہاںبھیج دوں تو اس نے کہا کہ مجھے (ہندوستان) بیجھ دو۔ آپ علیہ السلام نے ہوا کو حکم دیا اور اس نے اٹھا کر ہندوستان پھینک دیا۔ جب ہندوستا ن میں پہنچا تو مر گیا۔تو حضرت سلیمان علیہ السلام نے دوسرے وقت میں حضرت عزرائیل علیہ السلام سے پوچھا کہ تیرے متعلق وہ شخص کہ رہا تھا کہ تو اسے بہت گھور گھور کے دیکھ رہا ہےوہ کیا بات تھی؟ تو عزرائیل علیہ السلام نے فرمایا کہ اللہ کی طرف سے حکم تھا کہ اس کی جان ہندوستان میں نکالنی ہے اور وہ بیٹھا یہاں تھا۔میں یہی سوچ ریا تھا کہ وقت تھوڑا رہ گیا ہے اور یہ ہندوستان میں کیسے جائے گا؟ اللہ کا حکم یہ ہے کہ اس کی جان ہندوستان میں نکالنی ہے۔ کہتے ہیں کہ اس نے آپ سے کہا آپ نے ہوا کے ذریعے سے اس کو وہاں پہنچا دیا۔ جہاں اس کو موت آنی تھی اور میں نے وقت پر اس کی جان نکال لی۔ یعنی ہوتا تو سب کچھ وہی ہے جو اللہ کی طرف سے طے ہےفرشتوں نے اس کے مطابق چلنا ہے فرشتوں کے اختیار میں نہیں ہے کہ آپ سارے بیٹھ کر منتیں کرنا شروع کر دیں کہ عزرائیل! ہمارے بچے کی جان نہ نکالنا ہم تجھے یہ دیں گے۔ عزرائیل ایسا نہ کرنا کچھ نہیں عزرائیل علیہ السلام کے ہاتھ میں سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ جو اللہ نے پروگرام دے دیا اس نے اس کے مطابق چلنا ہے۔ ان شعبوں میں اللہ نے اپنی حکمت کے تحت ان کو متعین کیا ہے۔ جیسے اللہ کے علم میں ہے کہ جو کچھ ہم نے کیا یا جو کچھ ہم کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود حکمت کے تحت فرشتوں کو متعین کیا ہوا ہے جو سب کچھ محفوظ کر رہے ہیں۔



About the author

Noor-e-Harram

i am nor-e-harram from Pakistan. doing BBA from virtual University of Pakistan. Filmannex is good platform for me to work at home........

Subscribe 0
160