!....آنکھیں بھی خدا کی بہت بڑی نعمت ہیں

Posted on at


!......آنکھیں بھی خدا کی بہت بڑی نعمت ہیں

 


میں آج بات کرنگی آنکھوں کے بارے میں کہ آنکھیں بھی ہمارے لئے خدا کا دیا ہوا بہت حسین اور بہت بڑا تحفہ ہے ہمارے لئے ویسے تو خدا کی دی ہوئی ہر چیز ہی ہمارے لئے کسی نعمت اور احسان سے کام نہیں ہے خدا نے ہمیں زندگی بخشی اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں تندرستی عطا فرمائی ہمیں ہاتھ پیر عطا کیے کیا یہ کسی احسان سے کم ہے بہت سے ایسے لوگ بھی اس دنیا میں پیدا ہوتے ہیں جن کے پاؤں نہیں ہوتے ہاتھ نہیں ہوتے یا جسم کا کوئی حصّہ مکمّل نہیں ہوتا ہے بہت حسین چہرے ہوتے ہیں ان لوگوں کے مگر کچھ نا کچھ کمی رہ جاتی ہے میں اکثر دیکھا ہے بہت، بہت خوبصورت لڑکیاں ،لڑکے ،بچے ایسے بھی ہیں جو کہ حسین چہروں کے مالک ہیں مگر کسی کی ٹانگ میں مسلہ ہے تو کسی کی بازو میں، کوئی نا کوئی کمی رہ ہی جاتی ہے مگر یہ سب الله پاک کے کام اور مصلحت ہے کیا کہا جا سکتا ہے کیونکہ الله پاک بہتر جاننے والا اور بے شک بہتر کرنے والا ہے وہ جس کو جو چاہے عطا کرے جس کو جیسے چاہے ویسے پیدا کرے اس کی پاک ذات کے سامنے کسی کا کوئی زور نہیں ہے اور ویسے بھی ہماری عقل اس کی مصلحتوں سے بہت دور ہے

 

 

 

 

 

ویسے تو انسانی جسم کے تمام اعضاہ ہی ہمارے لئے بہت بڑی نعمت ہیں مگر ان میں سے آنکھیں ایک ایسی چیز ہیں کہ جن کے بغیر تو زندگی بہت ہی مشکل اور بے رنگ ہو جاتی ہے خدا نے یہ دنیا کتنی حسین بنائی ہے کتنے  حسین نظارے اور جگہیں ہیں کیا یہ سب آنکھوں کے بغیر دیکھنا ممکن ہوتا اگر ہماری آنکھیں نا ہوتی تو یہ تصور کرنا بھی بہت مشکل ہے آنکھوں کی وجہ سے ہم الله پاک کی بے شمار نعمتوں کو دیکھتے ہیں آنکھوں کی وجہ سے ہمارے لئے زندگی بے حد آسان اور حسین ہے آنکھوں کی وجہ سے ہی ہم ہمارے کتنے کام کرتے ہیں مثلا پڑھائی کرتے ہیں ،گھر کے کام کرتے ہیں ،اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے محنت اور کام کرتے ہیں کبھی اگر بجلی چلی جاۓ اور اندھیرا ہو جاۓ ہمارے لئے کتنا مشکل ہو جاتا ہے کہ ہم اپنی جگہ سے اٹھ کر دوسری جگہ جا سکیں وہ احساس بھی بہت تکلیف دہ ہوتا ہے میں اکثر ایسے میں سوچتی ہوں کہ جن لوگوں کے پاس آنکھیں ہی نہیں ہیں انکی زندگی کتنی مشکل اور تکلیف دہ ہے

 

 

 

 

 

ہم ہماری آنکھوں سے ہمارے ماں ،باپ ،بہن ،بھائی رستہ دار ،دوستوں سب کو دیکھتے ہیں ہمیں یہ پتا ہوتا ہے کہ ان کے چہرے کیسے ہیں وہ کیسے نظر آتے ہیں مگر وہ لوگ جو آنکھوں سے محروم ہیں وہ تو اپنے پیاروں کے چہرے بھی نہیں دیکھ پاتے ہیں کیا یہ احساس تکلیف دہ نہیں ہوتا ہوگا مجھے تو سوچ کر بھی تکلیف ہوتی ہے ہم لوگوں کے پاس آنکھیں ہیں مگر ہم پھر بھی پڑھائی دل سے نہیں کرتے ،کام دل سے نہیں کرتے ، یہاں تک کہ اپنا بوجھ بھی ٹھیک سے نہیں اٹھا پاتے ہیں مگر اس کے بر عکس میں بہت سے ایسے بچے دیکھیں ہیں کہ جو آنکھوں سے تو محروم ہیں مگر ان کے حوصلے بہت بلند ہیں انکے پاس ہمت بہت ہے کچھ کرنے کی کچھ بننے کیو آنکھوں سے محرم لوگ بھی پڑھائی کرتے ہیں ،کام کرتے ہیں انہوں نے اپنی کمزوری کو بھی اپنی طاقت بنا رکھا ہے اور وہ کسی پر بوجھ بھی نہیں ہیں میں تو ایسے لوگوں کی ہمت اور جذبے کو سلام کرتی ہوں اور ہم آنکھیں ہونے کے باوجود بھی کتنے نا شکرے ہیں میں اکثر لوگوں سے سنتی ہوں کہ میری آنکھیں چھوٹی ہیں تو کسی کو یہ گلہ ہوتا ہے کہ میری آنکھیں پیاری نہیں ہیں ،یہ سب بولنے سے پہلے صرف ان لوگوں کے بارے میں ہی سوچ لیا جاۓ جو اس بہت بڑی نعمت سے محروم ہیں تو پھر شائد ایسی باتیں کرنے والوں کو احساس ہو جاۓ کہ وہ کیا بول رہے ہیں اور کتنی بڑی نعمت کی نا شکری کر رہے ہے چاہے آنکھیں بڑی ہوں یا چھوٹی مگر ان میں نور تو ہے اور اس سے ہم خدا کی بنائی ہوئی حسین دنیا اور نعمتیں کو دیکھتے اور فائدہ حاصل کرتے ہیں اور یہ بہت بڑا احسان ہے ہم پر الله پاک کا

 

 

 

 

 

رائٹر سدرہ خان 

میرے بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160