روزے کا احترام ضروری

Posted on at


روزے کا احترام ضروری


 



 


 


روزے کے معنی تقوی پرہیز گاری کے ہیں روزہ ڈھال ہے ڈھال سے مراد ہے انسان کو بے راہ روئی سے بچانے کے لیے روزہ رکھنا لیکن آج کل کے دور میں انسان یہ سمجھنے کے لیے تیار نہیں کہ روزہ کیا ہے  اسلام میں اس کو رکھنے کا حکم دیا گیا ہے آپ نے اور صحابہ نے بھی روزے رکھے لیکن ہم اپنے مذہب سے اتنے دور ہو گئے ہیں کہ یہ بات سمجھنے کو تیار نہیں۔


 



 


میں اپنی زندگی کے بارے میں بتاتا ہوں کہ میری اتنی زندگی میں اتنا فرق آ گیا ہے کہ اس وقت میں گندم بغیر مشنری کے نکالا جاتا تھا جانور اور انسان مشترکہ مخنت کرتے تھے گرم ترین موسم میں یہ عمل ہوتا تھا اور جب رمضان مبارک آتا تھا تو لوگ انتہائی گرم ترین موسم کے باوجود رمضان مبارک کے سارے روزے رکھتے تھے۔


 



 


آج کل کے دور میں جو کہ مشنری اور آسانی کا دور ہے لوگ روزے بہت کم رکھتے ہیں بالکہ یہ کہنا درست ہو گا کہ روزہ بہت نایاب ہو گیا ہے نفسا نفسی کا عالم ہے کیونکہ زمانہ آخر ہے مصدقہ ہے اس عمل کے تحت کوئی آدمی دین کا احترام کرنے کے لیے یا روزے کا احترام کرنے کے لیے تیار نہیں۔


 



 


آج کل آپ نے دیکھا ہو گا کہ سر عام بازاروں میں کھانے پینے والی اشیا  فروخت کی جا رہی ہیں مثلا ہوٹلوں میں کھانے پینے والی اشیا دال ۔سبزی۔گوشت وغیرہ آپ کو مہیا ہیں یا ناشتہ آپ کو وہسا ہی ملے گا جیسا آپ کو عام روٹین میں ملتا ہے یعنی یہ کہنا درست ہو گا کہ کوئی لہاظ نہیں اور لوگ سرعام یہ چیزیں کھا رہے ہیں اور فروخت کر رہے ہیں۔


 



About the author

160