دِل نے تنہا جھیلی رات...

Posted on at


دِل نے تنہا جھیلی رات
ہجر کی رات ،اکیلی رات

دن والے کب بُوجھ سکے
مشکل شام ، پہیلی رات

ایک سفر کی تشریحیں
چاند ،چکور ،چنبیلی ، رات

دن اپنے ہر درد کا دوست
اُس کی ایک سہیلی رات

اِک سُنسان نگر ہر سانس
اِک ویران حویلی رات

اُس کاروپ تھا "ہاڑ"کی دھوپ
میری سرد ہتھیلی رات

اُس کی آنکھ سے چھلکی شام
اُس کی زلف سے کھیلی رات

محسن کے انجام کے نام
ہجر کی نئی نویلی رات.........



160