سڑک کے اس پار

Posted on at



-----------
بچپن میں امّی سڑک پار کرتے ہوئے اس قدر سختی سے ہاتھ پکڑتی تھیں کہ بےساختہ آنکھوں سے آنسو نکل جاتے اور اسی آنسو بھری دھندلی نظروں کیساتھ سڑک پار کرتے ہوئے سوچتا تھا کہ شاید یہ جان بوجھ کر تکلیف دیتی ہیں۔۔ کافی دیر تک ہاتھ سہلاتا رہتا تھا۔۔ سوچتا ہوں ان دھندلی آنکھو سے مجھے تو کچھ بھی نہیں دکھائی دے رہا ہوتا لیکن اس ہاتھ کی مضبوط پکڑ ہی راستہ دکھاتی۔۔
ایک دفعہ بس رُکی اور ابھی امّی پائیدان پر چڑھی ہی تھیں کہ بس والے نے بس چلا دی ۔۔ میں پیچھے رہ گیا۔۔مگر بھاگتا رہا بس کے پیچھے۔۔ تھوڑا آگے جاکر بس رکی تو میں نے روتے ہوئے کہا کہ "امی مجھے چھوڑ کر کیوں چلی گئی تھیں؟"
اتنے میں بس والے نے کہا بیٹھو باجی۔۔ امی نے کہا ؛دفعہ ہوجاؤ، نہیں بیٹھنا تمہاری بس میں!
مجھے تو آج بھی امی کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی بچپن میں تھی۔۔ زندگی کے فیصلوں کی ہر مشکل سڑک پر اس ہی طرح سختی سے میراہاتھ پکڑ کر سہارا دینے کی مجھے آج اہمیت معلوم ہوتی ہے۔۔!!
ربّ الرّحم ھما کما ربیانی صغیرا
یااللہ میرے والدین پر رحم فرما بالکل اسی طرح جیسا انہوں نے بچپن میں میرا خیال رکھا
(ابنِ سیّد)



About the author

ayeshaannex

my name is ayesha.. .....

Subscribe 0
160