بواسیر کا نباتاتی علاج ۔ حصہ سوئم

Posted on at


اس سے پچھلے بلاگ میں میں نے بواسیر کے علاج کے متعلق کچھ مفید مشوروں کے ساتھ ساتھ بواسیر کے دائمی علاج کے لئے کچھ نباتاتی علاج بھی بتائے تھے۔ جن کو پڑھ کر مجھے لوگوں کا بہت اچھا رسپانس ملا اور ان کے لئے یہ علاجات کافی فائدہ مند ثابت ہوئے۔ اس بلاگ میں بھی میں آپ کو بواسیر سے دائمی چھٹکارے کے کچھ علاج بتاؤں گا جن کو پڑھ کر آپ کو بے حد خوشی محسوس ہو گی کیونکہ یہ علاج انتہائی آسان اور کم خرچے والے علاج ہیں۔

برگد: برگد کے دودھ کے چند قطرے گائے کے دودھ میں ملا کر روزانہ پینے سے بواسیر سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

بیری: بواسیر کے مسے ختم کرنے کے لئے بیری اور کیسٹر آئل ایک مفید علاج ہے۔ ایک منہ بند برتن میں پانی ڈال کر ابالیں اور اس کے ڈھکن پر بیری کے پتے رکھ دیں۔ ان پتوں کے اوپر بھی ایک پلیٹ رکھ دیں تاکہ پتوں سے بھاپ خارج نہ ہو۔ ان پکے ہوئے پتوں کو کیسٹر آئل کے ساتھ کوٹ کر پیسٹ بنا لیں اور پھر اس پیسٹ کو مسوں پر لگائیں۔ نسخہ ہفتے میں کم از کم دو بار دہرائیں۔

پیاز: پیاز میں جراثیم کش عناصر پائے جاتے ہیں۔ خونی بواسیر میں پیاز بہترین غذائی علاج ثابت ہوا ہے۔ اس کے لئے 30 گرام پیاز پتھر کی سل پر اچھی طرح کوٹ لیں اور اس میںں 20 گرام چینی ملا کر بواسیر کے مریض کو کھلائیں۔ دن میں دو بار یہ نسخہ استعمال کرنے سے انشاءاللہ آفاقہ ہو گا۔

جل کھمبی: جل کمبھی کو قدیم یونانی نفسیاتی محرک اور روغن سرکہ کے ساتھ دماغی امراض کے علاج کے لئے استعمال کرتے تھے۔ جل کمبھی کو آبی شاہی بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں تمام ضروری وٹامنز اور الکلائیڈز پائے جاتے ہیں ۔ گاجر، شلجم اور جل کمبھی کا جوس بواسیر میں بے حد مفید ہے۔ یہ مسے ختم کرتا ہے اور دافع قبض ہے۔ روزانہ ایک لٹر جوس دو سے چار ماہ تک پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔ اس علاج ے دوران سفید آٹے ، چینی کی مصنوعات اور گوشت سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160