الیکٹریکل میں استعمال ہونے والے اوزار حصہ اول

Posted on at


میرا نام راؤ نعمان علی ہے اور آج میں آپ کو الیکٹریکل میں استعمال ہونے والے اوزاروں کے بارے میں بتاوں  گا پیچ کس مختلف قسم کے ہوتے ہیں  



پیچ کس کو پیچ کسنے اور کھولنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے الیکٹریکل میں یہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ٹول ہے یہ الیکٹریکل ورکشاپ میں مختلف کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ مختلف سائز کا ہوتا ہے  اس کے دو حصے ہوتے ہیں ایک حصہ دستے یعنی جس جگہ سے اس کو پکٹرا



جاتا ہے اور دوسرا حصہ وہ ہوتا ہے جس سے ہم کسی پیچ کو کسنے یا کحولنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس کا دستہ انسولیٹر ہوتا جس سے کرنٹ اس کے اندر نہیں گزر سکتی اس کا اگلا حصہ فولاد کا بنا ہوتا ہے پیچ کس کافی قسم کے ہوتے ہیں ایک پیچ کس چپٹے منہ والا ہوتا ہے اور اس کو اکثر فولادی پیچ کس کہتے ہیں اور یہ پیچ کس صرف ایک منہ والے پیچ کھولنے کے لیے استعمال کیا جا تا ہے اس کو معیاری پیچ کس کہتے ہیں



یہ ایسا پیچ کس ہوتا ہے جو کہ چار منہ والے پیچ کو کھولنے کے لیے استعمال ہوتا ہے اس کو کراس منہ والا پیچ کس بھی کہتے ہیں اور یہ ان پیچ کو کھولنے کے لیے بھی کام آتا ہے جن کے ہیڈ پر کراس شکل کا نشان بنا ہوتا ہے اس پیچ کس کو کراس منہ والا پیچ کس کہتے ہیں یہ بھی مارکیٹ میں مختلف



 


سائز میں دستیاب ہوتے ہیں



آف سیٹ پیچ کس ایسا پیچ کس ہوتا ہے اس کو اس جگہ پر استعمال کیا جاتا ہے جس جگہ پر کسی پیچ کو کسنا اور کھولنا بہت ہی زیادہ مشکل کام ہوتا ہے یہ پیچ کس مارکیت میں مختلف سائز میں دستیاب ہوتا ہے 




About the author

160