الیکٹریکل میں استعمال ہونے والے اوزار حصہ دوم

Posted on at


الیکٹریشن پلاس یہ بھی ایک ایسا ٹول ہے جو کہ الیکٹریکل میں بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے یہ ٹول تاروں کو پکڑنے انہیں بل دینے اور ہر قسم کی تار کو کاٹنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس کے دو حصے ہوتے ہیں ایک حصے پر چھریاں بنی ہوتی ہے جن سے کسی بھی چیز کو مضبوطی کے ساتھ



 


پکڑا جا سکتا ہے اور دوسرا حصہ وہ ہوتا ہے جس سے ہم کسی تار کو پکڑ کر کاٹ یا چیھل سکتے ہیں اس کے دست پر بھی ربٹر کا خول ہوتا ہے جو کہ انسولیٹڈ ہوتا ہے یہ کرنٹ کو پلاس ک اندر سے نہیں بہنے دیتا مارکیٹ میں پلاس مختلف سائز کے دستیاب ہوتے ہیں اور یہ مختلف لمبائیوں میں دستیاب



 


ہوتے ہیں یہ پلاس زیادہ تر فیز تاروں کو آپس میں جوڑنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کو اس لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ ایک انسان بجلی کے برقی جھٹکوں سے محفوظ رہ سکے



لمبے منہ والا پلاس وہ ہوتا ہے جس کا جبڑا باریک اور لمبا ہوتا ہے اس لیے اس پلاس کا نام لمبے منہ والا پلاس ہے یہ پلاس زیادہ تر اس جگہ کام آتا ہے جس جگہ پر گہری یا تنگ جگہ سے تاروں کو پکڑنا ہوتا ہے یا اس کو اس جگہ پر استعمال کیا جاتا ہے جہاں تنگ جگہ اور کسی نٹ کو کھولنا یا کسنا ہو



کٹر پلاس وہ ہوتا ہے جس سے ہم تاروں کو کاٹنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس کی یہ خوبی ہے کہ اس پلاس کی مدد سے ہم جس جگہ سے تار کاٹنا چاہے کاٹ سکتے ہیں جیسا کہ ٹرمینل یا جوڑ کے بالکل ساتھ سے تار کو کاٹ سکتے ہیں اس پلاس کے ہینڈل پر بھی ایک ربڑ کا دستہ ہوتا ہے جو انسولیٹڈ ہوتا ہے 




About the author

160