گرمیوں کے پھل اور سبزیاں

Posted on at


گرمی کا موسم آتے ہی ہر شخص پسینہ بہانے لگتا ہے. اس کی بےسکونی میں اضافہ ہو جاتا ہے. اس کے علاوہ صحت کے بہت سے مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں، جن میں جسم میں پانی کی کمی بھی شامل ہے. اس بار موسم گرما میں گرمی سے بچنے کے لئے ایسی غذائیں کھائیے، جن سے آپ کو فائدے حاصل ہوں. ان غذاؤں کا ذکر درج ذیل کیا جا رہا ہے


پودینہ


پودینہ سکون بخشتا ہے. اس جڑی بوٹی کی پتیوں کا عرق اب آئس کریم اور ٹوتھ پیسٹ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے. ٹھنڈے اور برفیلے ذائقے کی بناء پر پودینہ گرمی کے خلاف ہمارا دفاع کرتا ہے، اسی لئے وہ مشروبات جن میں پودینہ ملا ہوتا ہے، ہمارے لئے تسکین بخش ہوتے ہیں. یہ فرحت بخش ہوتا ہے اور جلد کی سوزش کو دور کرتا، قے اور متلی کو روکتا اور نظام ہضم و جذب کو درست رکھتا ہے. اس کے علاوہ اس میں کیلشیم، تانبا، فولک ایسڈ، فولاد، ریشہ اور اومیگا-٣ کے شحمی تیزاب ہوتے ہیں



کھیرا


کھیرا مکمل طور پر ایک ٹھنڈی غذا ہے. اس میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور ایک خاص جزو ککربیتن کی بناء پر یہ کھانے والے کو سکون بخشتا ہے. کھیرا جسم میں پانی کی مقدار کو متوازن رکھتا اور گرمی کی شدّت کو کم کرتا ہے، چنانچہ یہ فرحت بخش ہے. اسے کھانے سے ہمیں ریشہ بھی حاصل ہوتا ہے. اس لئے پوٹاشیم، سیلیکون، فاسفورس، مینگنیز، اور حیاتین الف، ج اور کے شامل ہیں



کریلا


کریلا ہرچند کہ کڑوا ہوتا ہے، لیکن بےحد فائدے مند ہے. موسم گرما میں کھائی جانے والی سبزیوں میں اسے بھی شامل کر لیجیے، تاکہ اس کی سرد خاصیت کی بناء پر  آپ کو فائدہ ہو. اس سے زخم مندمل ہو جاتے ہیں. یہ ان لوگوں کے لئے مفید ہے، جو ملیریا اور ذیابیطس میں مبتلا ہوں. گرم غذا کھانے کی وجہ سے اگر آپ کے معدے میں گرمی پیدا ہو جاۓ تو کریلا ضرور کھائیے. یہ قبض اور حلق کی خراش کا بھی شافی علاج ہے



خربوزہ


خربوزہ پانی کی کمی کو دور کرتا ہے. چنانچہ گرمیوں میں اس کو کھانا چاہیئے. اس میں ٨٥ فیصد پانی اور ٥ فیصد شکر ہوتی ہے. خربوزہ اور تربوز پانی کی کمی کو دور کرتے ہیں. ان کے بنیادی خامرے، حیاتین، معدنیات اور برق پاش مادے پانی کی کمی کو پورا کرتے ہیں، جو پسینہ بہہ جانے پر ہمارے جسم میں ہوتی ہے



============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز جو کہ صحت ، اسلام ، جنرل نالج اور دنیا بھر کی معلومات سے متعلق ہیں ، ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/Zohaib_Shami/blog_post


میرے بلاگز پڑھ کر شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ


اگلے بلاگ تک کے لئے اجازت چاہوں گا


الله حافظ


بلاگ رائیٹر


زوہیب شامی 


  



About the author

Zohaib_Shami

I am here for writing and reading because it is my hobby

Subscribe 0
160