-- تربیت اولاد کے متعلق والدین کو چند مشورے

Posted on at



بچوں کی تربیت کے متعلق علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب کا ایک بہت خوبصورت شعر کا ترجمہ ہے:


"اپنے بچوں کو انکے بچپن میں اچھے آداب سکھاؤ تاکہ تمہارے بڑھاپے میں وہ(اپنے اچھے آداب سے)تمہاری آںکھیں ٹھنڈی کرسکیں۔"


والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو اچھے آداب سکھائیں لیکن افسوس کہ آج کے دجالی دور میں اکثر والدین اپنا وقت بیکار کی مصروفیات میں ضائع کردیتے ہیں۔مرد حضرات ٹی وی پر خبریں دیکھنے کے بہانے ٹی وی کھولتے ہیں پھر ٹی وی رات 12 بجے ہی بند ہوتا ہے۔کئی خواتین اپنا قیمتی وقت بازاروں میں شاپنگ میں ضائع کردیتی ہیں۔جو خواتین بازاروں میں خوار نہیں ہوتیں،وہ فون پر اپنا وقت اس حد تک ضائع کردیتی ہیں کہ بچوں پر صرف کرنے کے لئے ان کے پاس وقت ہی نہیں بچتا۔نتیجتاً والدین یا تو بچوں کو سکول کے علاوہ باقی سارا وقت گلی میں کھلینے کے لئے چھوڑکر انہیں بھول جاتے ہیں یا پھر بچوں کو ٹی وی کی صورت میں بے بی سٹر مہیا کردیتے ہیں ۔ والدین کا بچوں کو صرف حق بات کی نصیحت کرنا کافی نہیں ہوتا بلکہ والدین کو خود بھی اسلام پر عمل کرکے بچوں کو ایک عملی نمونہ پیش کرنا چاہئے کیونکہ والدین کے قول وفعل میں تضا د کو دیکھ کر بچوں پر والدین کی لفظی نصیحیتیں کچھ اثر نہیں کرتیں ۔


بچوں کو اسلامی علم دینے کے ساتھ ساتھ انکا تزکیہ بہت ضروری ہے۔بچوں میں ایمان کی آبیاری کرنے کے لئے:


۔قرآن سے انکا تعلق پیداکرنا نہایت ضروری ہے۔


۔پھر صالحین کی صحبت بھی ایمان کو بڑھاتی ہے۔


۔آخرت کا ذکر بھی ایمان کو بڑھاتاہے۔


۔بچوں اور نوجوانوں کو قرآن وحدیث سے اسلامی حکایات اور قصے سنانے چاہئیں۔


5۔اسکے علاوہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ مجمعین اور آئمہ کرام کی زندگیوں کا ذکر ہمیں نوجوانوں کے سامنے کرنا چاہئے۔


۔مسلم سوشیالوجسٹ مالک بن نبی نے کہا تھا کہ قرآن نے امت مسلمہ کے شعور کو "وعد"اور "وعید"کے درمیان رکھ دیا ہے یعنی جنت کا وعدہ اور جہنم کی وعید۔(بحوالہ میلاد مجتمع از مالک بن نبی،مطبوعہ مصر،1962ء)


والدین کو چاہئے کہ نوجوان بیٹوں اور بیٹیوں کے ایمان محفوظ کرنے کے لئے انہیں قرآن وحدیث سے جنت کی لامتناہی نعمتوں کے متعلق بتائیں اور جہنم کی ہولناکیوں سے ڈرائیں۔یہ چیز نوجوانوں کو نیک کاموں کی ترغیب اور برے کاموں کی ترہیب دے گی۔پس والدین کو یہ سمجھنا چاہئے کہ آ ج وہ جو کچھ بوئیں گے کل وہی کاٹیں گے۔


 



About the author

DarkKhan

my name is faisal ......

Subscribe 0
160