!....میٹھی عید کی ...میٹھی خوشیاں

Posted on at


!....میٹھی عید کی ....میٹھی خوشیاں 

 

 

جہاں پر لوگ سارا سال رمضان کا انتظار کرتے ہے اور پھر رمضان کے روزے رکھتے ہیں اور رمضان کے با برکت مہینے کے بعد پھر ایک خوشی کا دن آتا ہے عید کی صورت میں پہلی خوشی تو ہمیں رمضان کی صورت میں عطا کی جاتی ہے جس کی رحمتوں اور برکتوں سے ہم بھر پور فائدہ اٹھاتے ہیں اور پھر دوسری خوشی اور انعام ہمارے لئے عید کی صورت میں ہوتا ہے عید کا انتظار بچوں بڑوں سب کو بہت زیادہ ہوتا ہے اور بہت ہی جوش و خوروش اور اہتمام کے ساتھ عید کی تیاریاں کی جاتی ہیں اور بہت ہی زیادہ اس دن کو انجواے کیا جاتا ہے کیونکہ ہر انسان نے پورے سال کا انتظار کیا ہوتا ہے پھر کوئی کیسے اس خوبصورت دن کو انجواے کئے بغیر رہ سکتا ہے

 

 

 

 

عید سے پہلے ہی بلکے رمضان مبارک کے مہینے کے دوران ہی عید بھی تیاری شروع کر دی جاتی ہے مثلا رمضان کے دوران ہی لوگ بازاروں کا روح کر لیتے ہیں عید کی خریداری کے لئے کیونکہ سب کو عید پر اچھے سے اچھا اور ایک دوسرے سے بہتر لباس پہنا ہوتا ہے اکثر فملیز میں تو کزن کے درمیان یہ مقابلہ ہوتا ہے کہ دیکھتے ہیں کہ اس عید پر کون کس سے بہتر اور زیادہ خوبصورت اور مہنگا لباس پہنے گا بس اسی چکر میں اماں ابا کے پیسے بھی کافی خرچ ہو جاتے ہیں مگر یہ موقعہ ہی ایسا ہوتا ہے کہ کوئی کچھ نہیں کہتا اماں ابا کی طرف سے بھی اجازت ہوتی ہے کہ چاہے جتنا مرضی خرچہ ہو جاۓ کپڑوں پر وہ بھی کر دیتے ہیں کیونکہ یہ خوبصورت دن بھی پورے سال بعد آتا ہے اور اس دن کی خوشی ہی کچھ الگ ہوتی ہے

 

 

عید کے موقعہ پر ہر چہرہ خوشی سے کھلا ہوتا  ہے ہر طرف خوشی کا سماء ہوتا ہے عید کی تو خوشی ہوتی ہی ہے مگر اس سے کہیں زیادہ خوشی عیدی ملنے کی ہوتی ہے بچے بھی عید کی خوشی بہت کرتے ہیں اچھے، اچھے کپڑے پہنتے ہیں دوستوں کے گھروں میں جاتے ہیں دوستوں کے ساتھ شغل لگاتے ہیں اور مستیاں کرتے ہیں عید ایک ایسا تہوار ہے کہ جس کو غیر مسلم لوگ بھی بہت زیادہ پسند کرتے ہیں بلکے دنیا کا ہر انسان عید کے تہوار کو بہت پسند کرتا ہے بلکے ہندو بھی اس تہوار کو بہت پسند کرتے ہیں بلکے میرے ایک عید پر لکھے جانے والے بلاگ پر ایک ہندو بھائی نے بھی مجھے عید کی مبارک بعد دی تھی بلکے سب مسلمان بھائی بہنوں کو عید کی مبارک باد دی تھی میرا رمضان اور عید دونوں ہی ایسے تہوار ہیں جو کہ پوری دنیا کو بہت اچھے لگتے ہیں میرے پیارے ملک کے تہوار ہیں ہی اتنے پیارے جو کہ سب کی آنکھوں کو بھاتے ہیں

 

 

 

سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160