!....بچپن

Posted on at


!....بچپن

 


آج میں بات کرونگی بچپن کے بارے میں زندگی میں بہت سی چیزیں بہت سے لمحے ایسے ہوتے ہیں جو کہ بہت ہی خوبصورت اور دل کو چھونے والے ہوتے ہیں اور دل کرتا ہے کہ یہ لمحات اور یہ وقت بس یہاں ہی رک جاۓ کبھی بھی ختم نا ہو مگر میرے خیال سے سب سے خوبصورت دور انسان کی زندگی میں اس کا پچپن ہوتا ہے یہ لمحہ  اور احساس اتنا خوبصورت ہوتا ہے کہ اس کو بیان کرنا بھی مشکل ہے زندگی میں بچپن ،جوانی ،پڑھا پا ،یہ تین دور اتے ہیں اور میری نظر میں سب سے خوبصورت دور زندگی کا بچپن ہوتا ہوتا ہے یہ بچپن کی زندگی سب سے پیاری اور ایک الگ ہی دنیا ہوتی ہے

 

 

 


بچپن میں تو کوئی پریشانی بھی نہیں ہوتی ہے مطلب تب تو یہ باتیں بھی محسوس نہیں ہوتی ہیں کہ ہمارے پاس کیا ہے اور کیا نہیں ہے کتنا معصوم ذھن اور کتنی معصوم خوہشات ہوتی ہیں پریشانی نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہوتی ہے بلکے پریشانی کا مطلب تک بھی پتا نہیں ہوتا ہے، پتا ہوتا ہے تو بس یہی کہ دوستوں کے ساتھ کھیلنا ہے دکان سے چیزیں کھانے کے لئے بس پیسے لینے ہیں اماں ابا سےسارا دن دوستوں کے ساتھ کھیل کر رات کو تھک ہار کر میٹھی اور نہایت سکون کی نیند سو جایا کرتے تھے بچپن میں انسان کے اندر بہت عاجزی ہوتی ہے غصّہ ،غرور ،حسد ،غیبت ان تمام چیزوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا ہے معصوم ذہنوں کا ،انسان بلکل پاک صاف ہوتا ہے بلکل کسی فرشتے جیسا مگر جسے ہی بچپن چھوٹ جاتا ہے بہت کچھ چھوٹ جاتا ہے زندگی میں

 

 

 

 

مجھے ایک شیر بہت پسند ہے اور یہ حقیقت بھی ہے اور اس کو پڑھ کر کبھی کبھار دل بہت اداس اور پریشان بھی ہو جاتا ہے میرا، یہ دولت بھی لے، لو یہ شرت بھی لے لو، بھلےچھین لو مجھ سے میری جوانی ،مگر مجھ کو لوٹا دو بچپن کا ساون ،وہ کاغذ کی کشتی وہ بارش کا پانی ،یہ واقعی ہی دل کو چھو لینے والے الفاظ ہیں پچپن تو ایسی چیز ہے کہ اس کی کوئی بھی قیمت نہیں لگا سکتا ہے کیونکہ یہ زندگی کا بہت ہی قیمتی اور انمول تحفہ ہوتا ہے ہمارے لئے اور شائد یہی وہ زندگی کا دور ہوتا ہے جس کو ہم واقعی ہی بہت اچھے سے گزارتے ہیں بچپن چاہے امیر کا ہو یا غریب کا بہت ہی خوبصورت اور یادگار ہوتا ہے کہتے ہیں انسان کی زندگی کا سب سے خوبصورت دور اس کی جوانی کا ہوتا ہے مگر میری نظر میں تو بچپن کا دور بہت ہی خوبصورت ہوتا ہے میں کبھی، کبھی سوچتی ہوں کہ کاش ایسا کچھ ہو سکے کہ میں پھر سے اپنے بچپن میں لوٹ سکوں مگر یہ صرف ایک خواب یا پھر محض ایک سوچ ہی ہے ایسا کبھی ہو نہیں سکتا ہے یہ بات میں بہت اچھے سے جانتی ہوں مگر سوچوں کی کوئی حد نہیں ہوتی ہے دماغ اور سوچ اکثر بہت دور تک چلے جاتے ہیں انسان شائد زندگی میں بہت سی چیزیں بھول جاۓ اور چاہے وہ اپنی زندگی میں کسی اچھے سے اچھے مقام پر بھی کیوں نا پہنچ جاۓ مگر اس کے بچپن کی یادیں کبھی بھی دھندلی نہیں ہوتی ہیں اور یہ خوبصورت دور اور خوبصورت یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتی ہیں ہ

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160