محنت کی برکات.

Posted on at


محنت کے راز کو سمھجنا ،اس جوہر نایاب کو حاصل کرنا ،انسانی حیات کو یوم افرینشیں سے خداے بزرگ وبرتر نے عنایت کیا .یہ وہی امر ہے جس سے جوہری مس خام کو کندن بناۓ ،کوہ پیما فلک بوس کہساروں کو سر کرے ،تیشہ فرہا ،جوے شیر کھینچ لاۓ ،صبا نافہ اہو سے بوے مشک عنبر پاۓ ،دہقان ارض خدائی سے میوے کے انبار لگاے ،خلق خدا مزے سے کھاۓ ،زاہد قیام لیل و نہار سے قریب معبود پاۓ ،قطرہ اب لاکھ موجوں کے تھپیڑے کھاۓ ،اور حسیناؤں کے گلو میں زینت پاۓ،زمام اقتدار سمبھالے .


 


                            محنتی وہ ہے جس کو بر حق رسول کریم محمّد نے فرمایا محنت سے کمانے والا الله کا دوست ہے .رب کریم نے محنت کرنے والے کی عظمت کو بڑھایا ،اور فرمایا کہ انسان کے لئے وہی کچھ ہے جس کیلئے اس نے کوشش کی .


 


محنت ایک ایسا نخسہ کیمیا ہے کہ جس نے اس پر عمل کیا ،وہ کامیابی سے ہمکنار ہو گیا .،حضرت محمّد کی حیات مبارکہ ہمارے سامنے ہے ،آپ نے محنت و مشقت کو شعار بنایا اور اپنی قوم کی اصلاح کا مقصد حاصل کیا .حضرت محمّد کی زندگی کا ہر لمحہ کوشش اور محنت کا آینہ دار ہے .


 


حضرت محمّد اپنے پیٹ پر پتھر باندھتے رہے ،کھردرے بچھونے پر سوتے رہے .مسجد نبوی کی تعمیر کے دوران میں الله کے حبیب مکرم ایک مزدور کی طرح کام کرتے رہے .غزوہ خندق میں کی خدائی کے دوران جب سخت چٹانیں آ جاتیں تو خود محمّد ان پر ضرب لگا کر انہیں پاش پاش کر دیتے .



About the author

160