بھنڈی ہر گھر میں ہی شوق سے کھائی جاتی ہے اور یہ سبزی کھانے میں بہت ہی لذیز ہوتی ہے اس زیادہ تر لوگ بھون کر ہی کھاتے ہیں لیکن میں آج جو ترکیب بتانے جا رہی ہوں اس میں بھنڈی کو بھونا جاتا ہے لیکن اس طرح کہ اس کے دانے باہر نہ نکلیں ،
اجزاء
بھنڈی آدھا کلو
ٹماٹر آدھا کلو
پیاز آدھا کلو
تیل پکانے کے لئے ٢ کپ
نمک حسب ضرورت
لال مرچ ٢ کھانے کے چمچ
ہلدی ایک کھانے کا چمچ
بھنڈی پکانے کی ترکیب
سب سے پہلے بھنڈی کو آدھا ،یعنی کہ ایک بھنڈی کے دو،دو حصے کر لیں اور اس کے بعد ٹماٹر،پیاز کو بھی کاٹ کر ایک برتن میں تیل ڈال کر اس میں ڈال دیں جب پیاز اور ٹماٹر گل جائیں تو اس میں بھنڈی اور نمک،لال مرچ اور ہلدی ڈال کر دم پر رکھ دیں جب بھنڈی اپنا پانی چھوڑے تو برتن میں چمچ نہیں ڈالنا ہے بلکہ اسے ہاتھ سے ہلانا ہے اور پھر ١٠ منٹ کے بعد تھوڑا سا برتن کو ہلا کر چولہ بند کر دیں اس سے بھنڈی کا ایک دانا بھی برتن میں نہیں گرے گا اور بھنڈی کا ذائقہ بھی اچھا ہوگا مزیدار بھنڈی تیار ہے
بھنڈی کا مصالہ
بھنڈی ایک ایسی سبزی ہے جسے آپ برگر کی طرح بھی بنا سکتے ہیں اور یہ بہت ہی صحت بخش سبزی ہے جو کہ ہمارے جسم اور جلد کے لئے بہت مفید ہوتی ہے آج آپ کو میں بتانے جا رہی ہوں کہ کیسے بھنڈی میں مصالہ بھرا جاتا ہے اور کیسے اسے پکایا جاتا ہے
اجزاء
بھنڈی ایک کلو
پیاز آدھا کلو
ٹماٹر آدھا کلو
تیل تلنے کے لئے
سبز مرچ ٤ عدد
لال مرچ ٣ چمچ
نمک حسب ضرورت
لہسن کا پیسٹ ٢ چمچ
ادرک کا پیسٹ ٢ چمچ
مکئی کا آٹا ایک پاؤ
انار دانا پیسہ ہوا ٣ چمچ
ترکیب
بھنڈی کے دانے نکال کر دونوں طرف سے کاٹ لیں اور ایک برتن میں پیاز،ٹماٹر،سبز مرچ ،لہسن کا پیسٹ،ادرک کا پیسٹ ،انار دانا .نمک ،لال مرچ،مکئی کا آٹا اور ایک چمچ تیل ڈال کر اسے خوب اچھی طرح مکس کر لیں اور اس میں تھوڑا سا پانی ملا کر گوندھ لیں اور ٥ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں اور بھنڈی کے بیج نکال کر اس میں بھر دیں اور ایک برتن میں تیل گرم کر کے تل لیں جب بھنڈی براؤن رنگ کی ہو جائیں تو کسی ٹشو پپر پر نکال کر رکھ دیں بھنڈی بھرا مصالہ تیار ہے اسے نان،سلاد اور ٹماٹر کیچپ نے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں
امید کرتی ہوں آپ کو میری ریسیپی بہت پسند آئی ہوگی اسے گھر میں ضرور بنائیں اور مجھے ضرور بتائیں کہ کیسی لگی آپ کو میری آج کی ریسیپی دوبارہ پھر حاضر ہونگی کسی نئے آرٹیکل یا ریسیپی کے ساتھ تب تک اپنا بہت سارا خیال رکھیں اور دعاؤں میں ضرور یاد کریں