""زہر خورانی""

Posted on at



بہت سے بچے زہریلی چیزیں کھالینےکی وجہ سے مر جاتے ہیں ۔اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ احتیاطی تدابیر کریں۔


1۔تمام زہریلی چیزیں بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔


2۔مٹی کا تیل،پیٹرول یاد وسری زہریلی چیزیں کبھی بھی کسی ایسی خالی بوتل میں نہ رکھیں جس میں پہلے کوئی پینے کی چیز رکھی جاتی ہو کیونکہ بچے غلطی سے انہیں پی سکتے ہیں ۔


چند عام زہرجن کا خیال رکھنا چاہئے


چوہے مارنے والا زہر ۔ ڈی ٹی،لینڈین،بھیڑوں کی دوا اور دیگر کیڑے مار دوائیں اور پودوں سے نکلنے والے زہر۔


دوا (ہر قسم کی دوااگر زیادہ کھالی جائے تو زہریلا اثر کرسکتی ہے ۔


فولاد کی گولیوں کے سلسلے میں خاص احتیاط برتیں۔ٹنکچر آیوڈین،بلیچ،سگریٹ،سگار،بیڑی،حقے کا تمباکو،پان کا تمباکو۔اسپرٹ زہریلے پتے،بیج پھل،یا کھمبیاں،ارنڈ کے بیج۔مٹی کا تیل،رنگ کاتھز،پٹرول وغیرہ۔ماچس،فتیلہ،لائی یاکاسٹک سوڈا۔نمک اگر چھوٹے اور بڑے بچوں کو زیادہ مقدار میں دیا جائے تو زہریلا اثر کرسکتا ہے۔



اگر زہرخورانی کا شک ہو تو فوراًیہ کریں۔اگر بچہ جاگ رہا ہو اور ہوشیار ہوتواسے الٹی کرائیں۔اس کے حلق میں انگلی ڈالئے یا اسے ایک چھوٹا چمچہ پیکا کا شربت اس کے بعد ایک گلاس پانی پلائیں یااسے زبردستی ہی سہی نمک یا ہلکا صابن ملا ہوا پانی پلائیں۔(ایک پیالی پانی میں چھ چمچے نمک۔)


احتیاط:اگر کسی شخص نے مٹی کا تیل،پٹرول،کسی قسم کا تیزاب یا جلانے والی چیزیں (مثلاًلائی)نگل لی ہوتو اسے ہرگز الٹی نہ کرائیں اور اگر مریض بے ہوش ہے تب بھی الٹی نہ کرائیں۔اگر وہ جاگ رہا ہواور ہوشیار ہو تو خوب پانی یا دودھ پلائیں تاکہ زہر ہلکا ہوجائے۔بچے کو ہر چند منٹ بعد ایک گلاس پانی پلائیں ۔ اگر مریض کو ٹھنڈ لگے تو اسے چادر اوڑھا دیں مگر زیادہ گرمی نہ پہنچائیں۔اگر زہر خورانی شدید قسم کی ہوتو طبی مدد حاصل کریں۔



About the author

DarkKhan

my name is faisal ......

Subscribe 0
160