"قومی تعمیر میں طلبہ کا حصہ"

Posted on at


 

طلبہ قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں- قوم کا مستقبل انہی سے وابستہ ہے اور وہ اپنی انتھک محنت سے اقوام عالم میں اپنی قوم کا سر اونچا کر سکتے ہیں- لیکن اگر یہی طلبہ سستی اور کاہلی کے راستے پر چل نکلیں تو اس قوم کا نصیب زوال ہی ہوتا ہے- اگر تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو عمومان انقلابی سرگرمیوں میں ہمیشہ نوجوان ہی پیش پیش رہے ہیں-  تاریخ کا سب سے برا انقلاب جس نے دنیا عالم کی سوچ بدل دی وو حضور کا لیا ہوا انقلاب تھا اس انقلاب کے ہر اول دستے میں اکثریت حضرت الی جیسے نوجوان کی تھی-

 

انقلاب ١٩١٧ میں روس میں فوجی انقلاب برپا کرنے والے لینن نے نوجوانی میں ایک انقلابی فروپ تشکیل دیا تھا- انقلاب فرانس  میں پستی کا شکار معیشت اور معاشرے کو سنبھالنےوالا نپولین بونا پارٹ بھی ایک نوجوان ہی تھا قیام پاکستان میں سے کچھ عرصہ پہلے ہونے والے فصیلہ کن انتخابات میں قائد اعظم کے کہنے پر طلبہ  نے دور دراز دیاتیوں اور قصبوں میں پوھنچ کر جلسے جلوس کے ذریےپاکستان کے مطالبہ کے حق میں راہ مہوار کی جن میں علی گڑھ میں زیر تعلیم طلبہ کا کردار اہم رہا یہ بھی حقیقت ہے کہ طلبہ میں جوش و جذبہ کے باوجود دور اندیشی کی کمی ہوتی ہے  جس کے لئے ضروری ہے کہ والدین اور استاد کرام ان کی صحیح سمت میں رہنمائی کریں اور انہیں یہ بتائیں کہ قومی ترقی ان کی سب سے بری ذمداری ہے سب سے پہلا مرحلہ یہ ہے کہ وہ اپنی رجحانات کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں- اپنے مقصد حیات کو تلاش کریں  اور پھر اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہو جائیں کیونکہ ایسی طلبہ سے مستقبل روشن ہو گا اگر ان کا تعلیمی عمل ادھورا راہ گیا تو وہ ملک و قوم کی ترقی میں کوئی کردار ادا نہی کر پاییں گے- دوسرا ان طلبہ میں وطن سے پیار کا جذبہ ہونا بہت ضروری ہے تا کہ وہ ملک و ملت کی تعمیر اور سربلندی کو اپنی زندگی کا مقصد اول بنائیں-

 

 

پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے اس کی آبادی کی اکثریت کا گزر اوقات زیادہ تر ذراعت سے ہی وابستہ ہے ہمارے نوجوان پڑھ لکھ کر سرکاری نوکریوں کو ترجیح دیتے ہیں اگر نوجوان جدید سائنسی بنیاد پر ذراعت کے لئے   نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کریں تو اس سے نہ صرف ملکی پیداوار میں اضافہ ہو گا بلکے ذراعت میں بھی ان پڑھ لوگوں کے بجاۓ پڑھے لکھے لوگ آئیں گے اس طرح طلبہ ملک کی خوشحالی میں بڑھپور کردار ادا کر سکیں گے-

 

وطن سے محبّت اور اسلام سے وابستگی پیدا ہو جائے تعلیم کو عام کرنے کی کوشش کریں اور ملک کی یکھجہتی  کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو ختم کر دیا جائے گا-

 

 

 

 

 



About the author

hamnakhan

Hamna khan from abbottabad

Subscribe 0
160