کاٹن بڈز کے وہ استعمال جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

Posted on at


 

لندن(نیوزڈیسک)آپ نے روئی والی تیلیوں (cotton bud)سے کان تو صاف کئے ہوں گے لیکن اگر آپ کو بتایا جائے کہ ان تیلیوں کے اور بھی کئی طرح کے استعمال بھی ہیں تو یقیناًآپ کو حیرت ہوگی۔آپ ان سے کسی بھی کپڑے کی خراب زیپ کو بھی ٹھیک کرسکتے ہیں۔
آئیے آپ کو ان کے دیگر فوائد اور استعمال بتاتے ہیں۔
*اگر آپ کاٹن بڈ اور ٹرانسولنٹ پاﺅڈر کو مسکارا لگانے کے دوران استعمال کریں گے تو یہ آپ کی آنکھوں کو بہت خوبصورت بنا دے گا۔ ایک مسکارا کی تہہ لگاکر کاٹن بڈ سے پاﺅڈر کا کوٹ کریں اور پھر مسکارا لگانے سے آنکھیں بہت خوبصورت ہوجائیں گی۔
*اگر مسکارا لگانے کے دوران یہ آنکھوں کے گرد لگ جائے تو کاٹن بڈ کو کوکونٹ میں بھگو کرصاف کریں توآپ کا چہرہ اور نشانات بالکل صاف ہوجائیں گے۔
*اگر آپ اپنی آنکھوں کی بھنویںخوبصورت کرنا چاہتے ہیں تو ویزلین میں کاٹن بڈ بھگو کر آنکھوں کے گرد پھیرنے سے وہ بہٹ خوبصورت ہوجائیں گی۔
*چھوٹی ہونے کی وجہ سے کاٹن بڈ سے آپ اپنی قیمتی جیولری صاف کرسکتے ہیں۔
*اگر آپ کے کی بورڈ پر بچاکھچا کھانے گر جائے تو فوراً کاٹن بڈ کو کسی کلینر میں بھگو کر تمام جگہوں کو صاف کرلیں۔
*اگر آپ کے کپڑے مشین میں سفید نہیں ہورہے تو یہ مشین میں موجود فلٹر کی گندگی کی وجہ سے ہے لہذا اپنی واشنگ مشین کے فلٹر کو کاٹن بڈ سے صاف کریں۔
*آپ ان سے اپنی گاڑی کے ائیرکنڈیشنر کے وینٹ بھی صاف کرسکتے ہیں اور انتہائی تنگ جگہوں پر انہیں استعمال کرسکتے ہیں۔
*اگر ہئیر ڈرائیر میں مٹی پھنس گئی ہے تو کاٹن بڈ کا استعمال کرتے ہوئے اسے صاف کرلیں۔
*اگر آپ کے جوتے پر کوئی نشان لگ گیا ہے تو نیل پالش ریموور کو کاٹن بڈ میں بھگو کر جوتے کے نشان مٹا لیں۔
*اگر جوتے پالش کے دوران آپ تنگ جگہوں پر صحیح طرح پالش نہیں کرپارہے تو ان کا استعمال کافی مفید ہے۔
*ہم چاہتے ہیں کہ جس خوشبو کا استعمال کریں وہ دیر تک رہے جس کے لئے ہم بہت زیادہ پرفیوم لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے جس سے ضیاع ہوتا ہے لیکن اگر آپ روئی کو پرفیوم میں بھگو کر کسی پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال لیں اور جب ضرورت ہو تو نکال کر اپنی کلائی پر مس کرلیں۔اس طرح خوشبو بھی آئی گی اور پرفیوم ضائع بھی نہیں ہوگا۔
*اگر آپ کے پسندیدہ کپڑے کی زیپ خراب ہوگئی ہے تو کاٹن بڈ کو زیتون کے تیل یا کسی بھی شیمپو میں بھگو کر زیپ پر لگائیں اور پھر اس چلائیں۔آپ کی زیپ بالکل رواں ہوجائے گی۔
*اگر آپ کھانے کو دیر تک گرم رکھنا چاہتے ہیں توایک کپ میں سپرٹ ڈالیں،اب روئی کا گالا بنا لیں اور اسے سپرٹ میں بھگوئیں اور اس کے کنارے پر آگ لگا کر اسے کھانے کی ڈش کے نیچے رکھ دیں۔شادی بیاہ کی تقریبات میں آپ نے یہ طریقہ دیکھا ہوگا۔
* اگر آپ اپنے ٹی وی، کمپیوٹر اور الیکٹڑانک آلات کو باریکی سے صاف کرنا چاہتے ہیں تو کاٹن بڈ سے بہتر چیز کوئی نہیں ہے۔



About the author

awasir

honest and hard working. want to learn more every time

Subscribe 0
160