میڈیا تجھے سلام

Posted on at


آج میڈیا نے اپنے آپ کو منوایا ہے.... ریحام خان کے اڑنے کی خبر جاری کی، ریحام خان کو اترتے ہوئے لائیو دکھایا، الطاف بھائی سے مخاطب دکھایا، ریحام خان کے تکے کھانے کی خبر جاری کی، ریحام خان کے کولڈ ڈرنک پینے کی خبر نشر کی اور تو اور ریحام خان نے قلفی کھانے کی خواہش کا اظہار عمران خان سے کیا تو وہ بھی میڈیا کی بریکنگ بن گئی. اس خواہش کے بریکنگ بننے پر ہی عمران خان کو ہاں کرنا پڑی، ورنہ حلقہ این اے 246 عزیز آباد کی الیکشن کمپین میں قلفی کھانا..... خیر قلفی کھانے جانے لگے تو میڈیا نے ملائی کے ساتھ خبر چلائی..... کراچی کے نمائندے اب شائد اس انتظار میں ہیں کہ کب جا کر پوچھ سکیں کہ قلفی ہضم ہو گئی ہو تو بتا دیں تاکہ بریکنگ چلائی جا سکے کہ ریحام خان نے جو قلفی کھائی تھی وہ ہضم ہو چکی ہے..... میڈیا تجھے سلام ....



About the author

160