پاکستان میں چودا اگست

Posted on at



چودا اگست  1947 کو پاکستان کا نقشہ وجود میں آیا . اِس کو پانے کے لیے ہمارے بزرگوں نے بہت سی  قربانیاں دیں اور ہمارے پیارے قائد اعظم  نے بہت محنت کی تب جا کے ہمیں پاکستان ملا . پاکستان کو بنے ہوے 68 سال ہو گے ہیں لیکن ہم آج بھی جشن آزادی بہت جوش وخروش سے مناتے ہیں . کیوں کے ہمیں آزادی کا احساس تب ہوتا ہے جب ہم کشمیر کو دیکھتے ہیں کے کس طرح وہ لوگ بھارتیوں کے ظلم کو سہہ رہے ہیں ، لیکن ہمارے بیچ آج بھی ایسے لوگ ہیں جن کو آزادی کا مطلب نہیں پتہ وہ کچھ پیسوں کی خاطر اِس ملک کو بیچ دینا چاہتےہیں وہ نہیں جانتے کے یہ ملک کس طرح سے حاصل کیا گیا ہے ، ہمارا فرض ہے کے ہم ان لوگوں کو اِس غلط کام سے روکیں اور احساس دلائیں کے اپنے ملک سے محبت کیا چیز ہے اور اپنی آنے والی نسلوں کو بھی بتائیں کے یہ ملک ہم نئے کس طرح حاصل کیا اور ہمیں ہی اِس کی حفاظت کرنی ہے.
.
 چودا اگست والے دن پورے پاکستان میں چھوٹی ہوتی ہے اِس لیے چودا اگست صرف چھوٹے بچے ہی نہیں بل کے ہر چھوٹا بڑا جوش و خروش سے مناتا ہے ، چھوٹے بچے اپنے ماں باپ سے ضد کر کے جھنڈیاں ، جھنڈا ،بیج اور مختلف چیزیں لے کے آتے ہیں ، پِھر جھنڈیوں کو خود گھر میں دھاگے کے اوپر لگاتے ہیں گم سے اور اپنے گھر کی دیواروں پے لڑی لگا دیتے ہیں ، اور جھنڈے میں ڈنڈا ڈال کر گھر کی چھت پے سب سے اونچی جگہ پے لگا دیتے ہیں تا کے سب لوگ اسے دیکھ سکیں اور پِھر چودا اگست والے دن بچےوہ بیج جن پے پاکستان کا جھنڈا بنا ہوتا ہے اپنے کپڑوں پے لگا کےباہر گلیوں میں چلے جاتے ہیں اس دن تو گلیاں بھی دلہن کی طرح سجی ہوتی ہیں اور محلے میں جگہ جگہ پے بچوں کے کھلونوں اور کھانے پینے کے اسٹالز لگے ہوتے ہیں جن سے بچے بہت خوش ہوتے ان کے لیے چودا اگست بھی کسی عید سے کم نہیں ہوتی اور وہ اسی جذبے کے ساتھ آزادی کا جشن مناتے ہیں بے شک وہ بچے ہیں لیکن ان کے دلوں میں بھی اپنے ملک کے لیے اتنا ہی پیار ہوتا ہے جتنا کے بڑی عمر کے لوگوں میں ہوتا ہے.
. .
بڑے لڑکے اپنی موٹر سائیکل پے بھی جھنڈا لگاتے ہیں اور اپنے چہرے پے بھی پاکستان کا جھنڈا بنا کے باہر سڑکوں پے پھرتے ہیں ، اور اکثر جن کے پاس گاڑی ہوتی ہے وہ گاڑی پے جھنڈا لگا کے دوستوں کے ساتھ باہر گھومنے چلے جاتے اور گاڑی میں اونچی آواز میں ملی نغمے چلاتے ہیں اور ہاں ایک بات تو بتانا ہی بھول گیا چودا اگست والے دن پورے پاکستان میں پونڈی بہت ہوتی ہے جس سے لڑکے بہت خوش ہوتے ہیں اور آج کل کا جو دور آ گیا ہے اس میں لڑکیاں بھی باہر نکلتی ہیں دوستو کے ساتھ اِس وجہ سے باہر کافی رونق ہوتی ہے . ہر کوئی کسی نا کسی بہانے سے چودا اگست کو خوش رہتا ہے اور پورے جوش سے جشن آزادی مناتا ہے.
.



About the author

Saif-Filmannex

I am doing Bs Electronics Engineering from International Islamic University

Subscribe 0
160