آبادی کا پھیلاؤ... حصّہ سوم

Posted on at


!....آبادی کا پھیلاؤ

 


دن با دن بڑھتی ہوئی آبادی  نا صرف آنے والے لوگوں بلکے مجودہ دنیا کے لئے بھی ایک بہت بڑا خطرہ ہےاس وجہ سے بے شمار اور بہت سنگین مسلے مسائل پیدا ہونے کا خطرہ ہے جہاں پر پہلے ہی بے شمار مسلے ہیں جیسے کہ خوراک کی شدید کمی ہے اور کھانے والے لوگوں کی تعداد بہت ہی زیادہ ہے اور یہ مسلہ اتنا سنگین ہے کہ اسی مسلے کی وجہ سے بہت سے ملک قحط جیسی مشکل کا شکار ہوئے اور ان کو اس تکلیف کا سمانا کرنا پڑا اور اسی وجہ سے پوری دنیا میں کئی ملین لوگ بھوک کا شکار ہو کر مر جاتے ہیں اور آبادی کے پھیلاؤ کی  وجہ  سے بہت سے ممالک میں ترقی کی شرح بہت ہی کم ہے اور اسی وجہ سے بہت سی سہولیات بھی میسر نہیں ہوتی ہیں مثلا دیگر سہولیات مکان ،کپڑا ،خوراک ،تعلیم ،ہسپتال ،سکول ،اور کولج یہ سب ضروریات کے مطابق کم ہیں اس کے علاوہ ایسے حالات میں ایک بڑا مسلہ اور یہ بھی  ہے وہ مسلہ  یہ ہے کہ ایسے حالات  میں بھی شہر بھکاریوں سے بھرے  پڑے ہیں اور پاکستان سے خام مال بھی ایکسپورٹ کیا جاتا ہے جو کج صنعتی لحاظ سے بھی بلکل اچھا نہیں ہے 

 

 

 


دنیا اور انسانی ترقی کو چلانے کے لئے دو چیزوں کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے جیسے کہ ایک تعلیم یافتہ لوگوں کی اور دوسرا فنی مہارت رکھنے والے لوگوں کی وہ بھی صرف اس لئے کہ ان چیزوں سے نا صرف مجودہ دور کے انسانوں کو فائدہ حاصل ہو سکے بلکے یہ سب اس لئے کہ اس سے انے والی نسلیں بھی فائدہ اٹھا سکیں اور وہ اپنی زندگی بھی اچھے طریقے سے گزار سکیں بلکے ایسی زندگی جہاں پر لوگ اپنی صلاحیتوں کو بھی اچھے طریقے سے استعمال کر سکیں اور اس سے خود کے علاوہ دوسرے لوگوں کو بھی فائدہ دے سکیں نا صرف یہ بلکے جہاں پر لوگوں کو عزت اور وقار سے رہنے کا موقع ملے جہاں پر لوگوں کو بنیادی سہولتیں میسر ہوں اور معیار زندگی بھی ترقی کرے اور لوگ آرام اور سکون سے رہ سکیں مگر یہ سب کس صورت میں ممکن ہو سکتا ہے یہ سب اس صورت ہی ممکن ہو سکتا ہے کہ آبادی کے پھیلاؤ پر قابو پایا جاۓ ویسے وسائل کے مطابق تو تعلیم کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے مگر یہ سلسلہ صرف آبادی تک ہی ہے تعلیم اسی صورت ہر انسان کو میسر آ سکتی ہے جب کہ تعلیم ہر انسان کے لئے لازمی کر دی جاۓ نا صرف یہ بلکے تعلیم حاصل کرنا آسان مطلب مفت کر دیا جاۓ اور اگر تعلیم حکومت مفت نہیں لوگوں کو دے سکتی تو پھر اس  کام کو اگے لے کر جانے کے لئے ان لوگوں کو سامنے آنا چاہئے جو کہ بہت دولت مند ہیں ان لوگوں کو  اپنے پیسے کو ملک کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کرنا چاہئے بس جو بچے محنت مزدوری کرتے ہیں ان سب کم عمر بچوں سے کم لینا بند کر دیں اور تعلیم کو سب کے لئے عام کر دیا جاۓ

 

 

 

 


اس کے علاوہ ملکی پیداوار میں بھی اضافے کی بہت زیادہ ضرورت ہے آبادی کے پھیلاؤ کی جو سب سے بڑی وجہ ہے  وہ یہ ہے کہ پیدائش اور اموات کی شرح میں بہت زیادہ فرق ہے جیسے کہ سائنس نے جہاں پر انسانوں کے لئے بہت زیادہ آسانیاں پیدا کی ہیں اور جیسے کہ سائنس نے اموات کی شرح کو کنٹرول کرنے میں انسان کی بہت زیادہ مدد کی ہے وہاں ہی اس کے ساتھ ساتھ پیدائش کی شرح پر غور نہیں کیا گیا ہے مگر مغربی ممالک  نے اس بات پر بھی دھیان دیا ہے نا صرف شرح پیدائش بلکے شرح اموات پر بھی دھیان دیا ہے مگر ایشیائی ممالک میں اس بت کو لے کر صورت حال بہت زیادہ خراب ہے ان ممالک میں بہت سی جدید ادویات کے استعمال کی وجہ سے شرح اموات میں تو بہت حد تک کمی آ گئی ہے لیکن خاندان کو چھوٹا کرنے کی بلکل بھی کوشش نہیں کی گئی ہے اور نا ہی اس بات پر کوئی خاص دھیان دیا گیا ہے اور اگر حالات ایسے ہی رہے تو ہمیں پھر ایسے حالات میں اپنے پیداواری ذرائع کو بڑھانا ہو گا تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کیا جا سکے 

 

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160