فش تکہ

Posted on at


 


اجزا۔۔۔۔


بون لیس مچھلی  آدھا کلو



سفید سرکہ دو کھانے کے چمچے



نمک حسب ذائقہ



لال مرچ پائوڈر دو چائے کے چمچے



لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ



دہی دو کھانے کے چمچے



اورنج فوڈ کلر ایک چٹکی



چارٹ مسالحہ آدھا چائے کا چمچہ



لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے



ترکیب۔۔۔۔


بون لیس مچھلی کو دھو کر خشک کرلیں۔ اب ایک پیالے میں سفید سرکہ، نمک ،لال مرچ، لہسن پیسٹ، چارٹ مسالحہ، دہی، لیموں کا رس اور اورنج کلر ملا کر پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ کو مچھلی کے قتلوں پر اچھی طرح لگا کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد مچھلی کے ٹکڑوں کو سیخوں پر لگا کر اوون میں ۲۵۰ ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ منٹ کے لئے گرل کریں۔ اوون سے نکال کر لیموں کی قاشوں اور ہرے دھنئے سے گارنش کرکے پیش کریں



About the author

160