علم بڑی دولت ہے ...حصّہ اول

Posted on at


!....علم بڑی دولت ہے

 


علم بڑی دولت ہے اس بات میں ذرا برابر بھی کوئی شک نہیں ہے علم واقعی  بہت بڑی دولت ہے اور یہ ایسی دولت  ہے جو کہ نا تو چوری ہوتی ہے اور نا ہی اس دولت میں کبھی کمی آتی ہے اور نا اس دولت کو کسی تجوری میں تالا لگا کر رکھنا پڑتا ہے بلکے یہ تو ایسی دولت ہے جس کو سب میں خوشی ،خوشی بانٹا جا سکتا ہے اور اس کو بانٹنے سے اس میں کوئی کمی بھی نہیں آتی ہے دنیا میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو کہ خود کو اپنے روپے پیسے اور طاقت کے بلبوتے پر بہت طاقتور سمجتے ہیں مگر جتنی طاقت علم میں  شائد ہی کسی اور چیز میں ہو میرے تو خیال سے اس دنیا میں طاقت کا ذریعہ صرف اور صرف علم ہی ہےکیونکہ علم والے لوگ ایسے، ایسے کام کر گئے ہیں جو کہ شائد کوئی طاقتور انسان بھی نا کر سکتا 

 

 

 


جیسے کہ حضرت علی مرتضیٰ کا قول مبارک ہےکہ جس شخص کے پاس دولت ہو اس کے آس پاس بہت سے دشمن ہوتے ہیں اور جس کے پاس علم ہو اس کے پاس بہت سے دوست ہی دوست ہوتے ہیں اب دیکھا جاۓ تو دولت مند انسان کو یہی پریشانی لگی رہتی ہے کہ میرے پاس اتنا پیسہ ہے میں اس کو کہاں رکھوں کیسے سنبھالوں اور ایسے انسان کو ہر وقت ڈر لگا رہتا ہے کہ پتا نہیں میرے ساتھ میرے پیسے کی وجہ سے کب اور کونسا  حادثہ ہو جاۓ اور دولت مطلب پیسے پر تو انسان کسی قسم کا مان کر ہی نہیں سکتا ہے ہمارے بڑے بزرگ کہتے ہیں کہ پیسہ تو ہاتھوں کا میل ہوتا ہے اور آج کسی کے پاس ہے تو کل کسی اور کے پاس ہوتا ہے پیسے میں بھی انسان کی طرح وفا نہیں ہوتی ہے یہ میرا ماننا ہے خیر جس آدمی کے پاس  آج پیسہ ہے وہ کل کو غریب بھی ہو سکتا ہے لیکن علم ایک دولت ہے جو کہ نا تو گھٹتی  ہے اور نا ہی اس علم سے کبھی انسان غریب ہوتا ہے بلکے ایک عام آدمی کی اصل دولت ہی علم ہے اور وہ اسی دولت کی وجہ سے ہمیشہ امیر رہتا ہے

 

 


دولت سے انسان سرکش اور مغرور ہو جاتا ہے اور یہ دولت ہی تھی کہ جس کی وجہ سے فرعونوں اور نمرود جیسے خدائی کے بڑے بڑے دعوے کرنے والے اس دنیا میں پیدا ہوئے اور جن کو اپنے آپ پر اور اپنی دولت پر بڑا مان تھا علم سے انسان اپنے سچے معبود کی پہچان کرتا ہے اس کو سہی اور غلط میں فرق اور تمیز آتی ہے اچھے برے کا پتا چلتا ہے دولت سے انسان اکثر بد دماغ ہو جاتا ہے اور اس کی آنکھوں کے اگے غرور کے پردے آ جاتے ہیں اور دولت سے اکثر انسان کے دل اور دماغ پر سیاہی چھا جاتی ہے مگر علم دل اور دماغ دونوں کو روشن کرتی ہے اور اسی روشنی سے انسان کے لئے بہت ہی اچھے اور سہی راستے کھولتا  ہے جن پر چل کر انسان اپنے آپکو سنوارتا ہے علم کیا ہے علم کا مطلب کیا ہے علم دراصل پڑھنے لکھنے کی قابلیت کا نام ہے مگر یہ بھی مکمل تعریف نہیں ہے علم تو وہ چیز ہے کہ جس کی وجہ سے انسان اس  کائنات میں قدرت کاملہ کے عطا کردہ انعامات کا مشاہدہ کرتا ہے اور قدرت کے دیے ہوئے بے شمار تحفوں کو دیکھتا اور سمجتھا ہے اور اسی طرح سے زندگی میں ہر طرح کے شعبے سے واقفیت حاصل کرنا بھی علم ہی ہے  

 

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160