عورتوں کے دلدادہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کیسے ہیں یہ مرد ۔ حصہ اول

Posted on at


عورت کا مرد اور مرد کا عورت میں دلچسپی لینا فطری عمل ہے، لیکن اگر یہ دلچسپیی اپنی حد سے بڑھ جائے تو بے راہ روی کی طرف لے جاتی ہے۔ ہمارا معاشرہ مختلف ہے ، یہاں جس کے پاس طاقت ہے اس کی ہر برائی معاف ہو جاتی ہے۔ طاقت پیسہ بھی ہے اور جسم بھی! عورت کا استحصال ایسے ہی مرد کرتے ہیں جو عورت کو کمزور اور خود کو طاقتور سمجھتے ہیں۔ بعض اوقات عورتوں کے گرد منڈلانے والے مرد کسی نفسیاتی الجھن میں مبتلا ہوتے ہیںاپنے احساس کمتری پر قابو پانے کے لئے ان میں عورتوں کو تسخیر کرنے کی خواہش ہوتی ہے۔

کچھ مرد عورتوں میں گھرا رہنا پسند کرتے ہیں اور کچھ جسمانی لذت کے لئے عورتیں پھانستے ہیں ، آپ اپنے آس پاس نظر دوڑائیں تو آپ کو ایسے جتنے بھی مرد نظر آئیں گے آپ کو ان کے عزائم بھی سمجھ میں آئیں گے۔ بے ضرر دلچسپی لینا تو ایک حد تک گوارہ ہو سکتا ہے ، لیکن عورتوں کو سمجھنا چاہیے کہ وہ کوئی دھوکہ تو نہیں کھا رہیں؟

محفل میں چہکنے اور خوشی سے پھولنے سمانے کے لئے کسی شادی یا مہندی کی تقریب کی ضرورت نہیں جگہ کوئی بھی ہو بس خواتین سامنے ہونی چاہئیں۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ خاندان میں کوئی فنکش یا آفس میں لنچ بریک ہوا ہے اس موقع کو ضائع نہیں کرتے اور فوراً کمپنی دینے کے بہانے خواتین سے بات چیت کا آٖغاز کرتے ہیں عموماً یہ مرد حضرات ایسی خوتین کے ساتھ وقت گزارنا یا بات چیت کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں جو خوش شکل ، پرکشش ، ماڈرن اور خوش لباس ہوں، آخر اس کی وجہ کیا ہے؟

اگر رویوں کی بات کی جائے تو خوتین کی نسبت مردوں میں بے باکی ، جرات اور اظہار کرنے کا جزبہ شدید ہوتا ہے اس لئے وہ خود کو متعارف کروانے کی صلاحیت کو ایسی جگہوں پر استعمال کرتے ہیں۔ اگر کوئی شخص خوش شکل ، خوش لباس ، تعلیم یافتہ بھی ہو لیکن جرات و اظہارکی  قوت نہ رکھتا ہو تو وہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہو سکتا ہے۔

ایک وجہ بہت عام ہے کہ انسانی فطرت ہے کہ جب بھی آپ کسی سے پہلی بار ملتے ہیں تو کوشش ہوتی ہے کہ سامنے والا شخص آپ کی شخصیت سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور اس کو اپنی کسی بھی خوبی کا گرویدہ کر لے اور اس کے نام کی مالا جپتا رہے۔

 



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160