انٹرنیٹ کا استعمال

Posted on at


انٹرنیٹ ایک ایسا نیٹ ورک ہے جو کہ پوری دنیا کے تمام نیٹ ورک سے بڑا اور تیز ترین نیٹ ورک ہے یہ ایک گلوبل نیٹ ورک ہے جس کا استعمال پوری دنیا میں کیا جاتا ہے اس نیٹ ورک ے ذریعے تمام فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔اس کے کاروباری لین دین اور آن لین بات چیت ایک ملک سے دوسرے ملک تک با آسانی کر سکتے ہیں ۔لہذا اس نیٹ ورک کا استعمال پوری دنیا میں ایک خون کی حیثیت اختیار کر چکا ہے ۔

آج کے اس جدید دور میں انٹرنیٹ کا استعمال بہت زیادہ ہو چکاہے ۔جس تقریباً۸۰ فیصد لوگ جکڑے ہوئے ہیں ۔اس نیٹ ورک کیلئے کمپیوٹر کا استعمال ضروری تھا لیکن آج موبائل فون نے ھی اس کمی کو پورا کر دیا ہے ۔ اب ہم موبائل فون پر بھی انٹر نیٹ چلا سکتے ہیں جو آج کے دور میں بہت تیز اور زیادہ استعمال ہونے والا مواصلاتی ذرائع ہے ۔انٹرنیٹ کے ذریعے کچھ لوگ کام کرکے بے روزگاری کا خاتمہ کررہے ہیں ۔لوگ گھر بیٹھے لاکھوں روپے کمارہے ہیں جو کہ صرف اور صرف انٹر نیٹ کی ہی مرہون منت ہیں ۔

آج کے اس دور میں کچھ لوگ اس کاغلط استعمال کر کے ملک وقوم کیلئے انتہائی خطرے کا باعث بن رہے ہیں اور لوگوں کے دلوں اس نیٹ ورک کے خلاف نفرت پیدا کررہے ہیں ۔وہ اپنا سارا دن اس کے فضول استعمال میں لگے رہتے ہیں ۔ اس کا استعمال انسانی فطرت پر ہے ۔لہذا میری گذارش ان نوجوان دوستوں سے ہے جو اس کو فحش تصاویراور ویڈیوز دیکھنے کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔



About the author

160