السلام علیکم

Posted on at


 

نبی کریم فرماتے ہے کہ تم جنت مہں نہیں جاسکتے  جب تک مومن نہیں بن جاتے اور تم مومن نہیں بن سکتے جب تک ایک دوسرے سے محبت اور اخلاق سے نہ رہو میں تمہیں وہ طر یقہ   نہ بتا دو جس کو آپ اختیار کرکے  تم ایک دوسرے سے محبت  کرنے لگو اور پھر فرمایا آپس میں سلام کو پھیلاو  السلام علیکم کے الفاظ ادا کرکے اگر  کسی بھاٰئ کا آپ استقبال  کرتے ہیں تو آپ  یہ کہتے ہیں کہ اللہ پاک آپ کو سلامتی  اور عافیت سے نوازے جو عافیت کا سرچشمہ  ہے جس کو وہ سلامتی عطا فرمائے اور جس کو وہ سلامتی سے محروم کر دے  وہ اس جہان میں بھی اور اس جہان میں بھی سلامتی سے محروم رہے گا

 سلام اللہ کے ناموں میں سے ایک نام ہےجس کو یللہ نے زمین مین زمین والوں کے لیے رکھ دیا ہے اس لیے نبی پاک نے فرمایا ہے سلام کو زمین میں خوب پھیلاو  قران پاک نے فرمایا  کہ جب فرشتے مومنوں روح قبض کرنے آتے ہیں تو پہلے اسلام علیکم کرتے ہیں  اسی طرح جنت کے فرشتے  جنیتوں کو سلام کریں گے۔

یہاں سنتے چلے آئے ہیں کہ وہ ہر دروازے سے داخل ہو کر اسلام علیکم  لیں گے اہل جنت بھی ایک دوسرے کا استقبال انہیں لفظوں میں سے کریں گے اللہ پاک  کی طرف سے رحمت کی صدائیں ہوں گی آج ہم نے سلام کا لفظ استعمال کرنا چھوڑ دیا ہے اگر ہم سلام کو لوگوں میں عام کر دے ہر فرد جب بھی دوسرے سے ملے خواہ دن میں سو مرتبہ ملے تو سلام کہے تو ہوسکتا ہے کہ جو آج ہم پر غوست کے بادل چھائے ہوے ہیں اللہ پاک کی طرف سے سلامتی اور عافیت کا پغام آئے اور ہم مشکلات سے پریشانیوں سے نکل جائے۔

ایک مسلمان کا  کا دوسرے مسلمان پر فرض ہے کہ جب وہ اپنے مسلمان  بھائی سے ملے تو پہلے سلام کرےایک دوسرے کو سلام کرنا سلامتی اور عافیت کی جامع دعا ہے 



About the author

eman-khan

I am what i am :) Working as a blogger at Bitlander

Subscribe 0
160