(گھریلوٹوٹکے (حصہ سوئم

Posted on at


اچار کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے اسے اسٹیل کے چمچے کے بجائے لکڑی کے چمچے سے نکالیں۔



آپ کے پرس یا کپڑوں کی کوئی زپ اگر پھنس جائے تو اس پر تھوڑا سا موم رگڑ دیں زپ آسانی سا کھل جائے گی۔



مہندی کا رنگ گہرا کرنے کے لئے ہاتھوں سے مہندی اتارنے کے بعد ان پر سرسوں کا تیل لگائیں مہندی کا رنگ گہرا ہوجائے گا۔



ناشتے کے بعد ایک کھانے کا چمچہ دہی کھانے سے سارا دن تھکن کا احساس نہیں ہوتا۔



گھر پر دہی جمانے کے لئے آدھا لیٹر دودھ کو ابال کر اس کی بھاپ نکلنےدیں جب دودھ نیم گرم رہ جائے تو اس میں دو کھانے کے چمچے دہی مکس کریں اور رات بھر کے لئے رکھ دیں لیکن فریج میں ہرگز نہ رکھیں جب دہی جم جائے تب فریج میں رکھ دیں۔



دہی اگر کھٹا ہو جائے تو اس کی کھٹاس دور کرنے کے لئے اس میں تھوڑا سا پانی ملائیں اور دس منٹ کے لئے فریزر میں رکھ دیں اس کے بعد فریزر سے نکالیں پانی اس کے اوپر جمع ہوگا اس پانی کو نکال دیں اور تھوڑا سا دودھ ملا کر دوبارہ دس منٹ کے لئے فریزر میں رکھ دیں دہی میٹھا ہوجائے گا۔



160