فلو سے بچاو کے ٹیکے انتہائی محفوظ ہیں

Posted on at


نزلہ زکام ایک تکلیف دہ انفکیشن ہے جس کا سبب انفلوئنز کا وائرس ہوتا ہے اس حوالے سے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ انفلوئنزا سے بچاو کی ویکسین دستیاب ہے



جسے استعمال کرکے مستقبل میں اس سے بچنا ممکن ہو سکتا ہے ریڈرز ڈائجسٹ کے حالیہ شمارے شائع ہونے اولی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ویکسین کے اجزا مردہ حالت میں ہوتے ہیں اس لئے ان کے بارے میں یہ سمجھنا کہ شاید اس ویکسین کی وجہ سے ہم انفلوئنزا میں مبتلا ہو سکتے ہیں بالکل غلط ہے۔



جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ فلو کے ویکسین سے فلو ہو سکتا ہے وہ حقائق سے نا واقف ہیں البتہ ناک میں اسپرے کرنے والی ایک ایسی دوا ضرور بنائی گئی ہے۔



جس میں زندہ وائرس استعمال ہوتے ہیں لیکن اسے بھی اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ انفیکشن نہ ہو انفلوئنزا کی ویکسین استعمال کرنے والے بہت کم افراد کو اس کے ضمنی اثرات سے سابقہ پڑتا ہے جس مین جوڑوں میں درد اور ایک دو دن تک ہلکے بخار کی شکایت شامل ہیں۔



یہ اگر چہ فلو کی علامتیں نہیں لیکن ان کی وجہ سے لوگ یہ سمجھتے لگے ہیں کہ شاید ویکسین کے باعث انفلوئنزا ابھر آیا ہے۔



160